Header Ads Widget

حیدرآباد: ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو لیگل ڈپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کا انکوائری لیٹر جاری

بلاگر ویب ڈیسک | حیدرآباد

حیسکو میں وکالت ناموں کی غیر منصفانہ تقسیم کا اسکینڈل: ایف آئی اے کی تحقیقات تیز، اہم افسران طلب



​حیدرآباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (حیسکو) میں من پسند وکلاء کو نوازنے اور وکالت ناموں (پاور آف اٹارنی) کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے حیسکو انتظامیہ کو لیٹر لکھ کر اہم ترین ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

​دستاویزات کے مطابق یہ کارروائی ایڈووکیٹ فیصل احمد عباسی کی جانب سے دائر کی گئی ایک شکایت پر کی جا رہی ہے، جس میں حیسکو کے بعض افسران اور ملازمین پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

​کیس کی تفصیلات اور نامزد افراد:

​ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹس کے مطابق، انکوائری نمبر 16/2026 کے تحت درج ذیل افراد کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں:

​مسٹر: مانجھی خان (مینیجر حیسکو L&L

​مسٹر: رحیم بخش گھانگھرو (آفس اسسٹنٹ، و دیگر

​الزامات کا خلاصہ:

​ملزمان پر الزام ہے، کہ انہوں نے حیسکو کے قانونی معاملات اور کیسز کی پیروی کے لیے (وکالت ناموں اور پاور آف اٹارنی) کی تقسیم میں شدید بے ضابطگیاں کیں۔ مبینہ طور پر میرٹ کو پسِ پشت ڈال کر صرف اپنے من پسند اور فیورٹ وکلاء کو نوازا گیا، جس سے ادارے کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

​ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا ریکارڈ:

​ایف آئی اے کے انکوائری افسر (E.O) غلام اکبر نے حیسکو کے ڈی جی ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن (ایچ آر ایس ایڈمن) کو لکھے گئے خط میں درج ذیل ریکارڈ فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے:

​جنوری 2022 سے لے کر اب تک کے چیف لیگل آفیسر کی تعیناتی کا ریکارڈ (Incumbency)۔

​مینیجر (L&L) مانجھی خان کی تعیناتی کا ریکارڈ اور

آفس اسسٹنٹ عبدالرحیم گھانگھرو کی تعیناتی کی تفصیلات طلب۔

​حیسکو میں وکلاء کو کیسز اور وکالت نامے تفویض کرنے کی باقاعدہ پالیسی۔

​حیسکو ہیڈکوارٹر کی فوری دوڑیں، اندرونی احکامات جاری:

​ایف آئی اے کا نوٹس موصول ہوتے ہی  چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) حیسکو کے دفتر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسسٹنٹ مینیجر (Confidential) حیسکو حیدرآباد نے انکوائری لیٹر پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے حیسکو لیگل ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو تحریری لیٹر جاری کر دیا ہے، جس میں درج ذیل افسران کو مطلوبہ ریکارڈ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:

​چیف لیگل آفیسر حیسکو حیدرآباد: وکالت ناموں کی تقسیم کی پالیسی فراہم کرنے کے طریقہ کار سے متعلق انفارمیشن فراہم کرینگے:

حیسکو ڈپٹی مینیجر (TMP): آفس اسسٹنٹ کی تعیناتی کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے۔

​ڈپٹی مینیجر (CM): چیف لیگل آفیسر اور مینیجر (L&L) کی تعیناتی کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے معاونت اور خط و کتابت کیلے پابند۔

یاد رہے: حیسکو میں اس سے قبل بھی انتظامی اور مالیاتی بے ضابطگیوں کی خبریں آتی رہی ہیں، تاہم اب قانونی شعبے (Legal Department) میں پسند و ناپسند کے اس نئے اسکینڈل اور ایف آئی اے کی براہِ راست مداخلت نے حیسکو کے اعلیٰ حکام کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انکوائری کے نتیجے میں حیسکو کے کئی بڑے نام لپیٹ میں آ سکتے ہیں اور کئی ساری ایسی چیزوں سے پردہ بھی ہٹنا باقی ہے، جو چیزیں اس پردے کے پیچھے حیسکو لیگل ڈپارٹمنٹ کے لیبل تلے چھپی ہوئی تھیں۔

انکوائری لیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلے یہاں پر کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents