بڑا سوال: جو افسران لگژری گاڑیاں اور لاکھوں روپے کا
فیول استعمال کرتے ہیں، انہیں کنوینس الاؤنس کیوں؟
اس بات کا انکشاف تب ہوا، جب کچھ افسران کی (سیلری سلپ) سوشل میڈیا پر اچانک وائرل ہوگئی!
حیسکو کے یہ ہی انجنیئرز اور افسران جو پہلے ہی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لگژری گاڑیوں پر سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں اور جن کی گاڑیوں کے پیٹرول و ڈیزل کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے کے سرکاری فنڈز اڑائے جاتے ہیں، وہ کس قانون کے تحت 'کنوینینس الاؤنس' (Conveyance Allowance/Subsidy) بھی وصول کر رہے ہیں؟
فنانس ڈویژن پاکستان اور حکومتِ پاکستان کے طے کردہ سروس رولز اور مالیاتی ضوابط کے مطابق، جو سرکاری ملازم یا افسر سرکاری گاڑی اور مفت فیول کی سہولت سے باقاعدہ مستفید ہو رہا ہو، وہ بیک وقت کنوینینس الاؤنس یا اس سے جڑی کسی بھی سبسڈی کا کسی صورت حقدار نہیں ٹھہرتا۔ یہ دوہری مراعات (Double Benefits) حاصل کرنا نہ صرف اخلاقی پستی ہے بلکہ صریحاً مالی بدعنوانی اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
فنانس ڈویژن پاکستان اور سروس قوانین کی روشنی میں قانونی حیثیت:
فنانس ڈویژن اور سول سروس قوانین کے تحت جب سرکاری خرچے پر گاڑی اور فیول مہیا کیا جا رہا ہو، تو کنوینس الاؤنس کا حصول سراسر غیر قانونی اور غاصبانہ عمل ہے۔ یہ ایک سنگین مالی بے ضابطگی ہے جس کا مقصد قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا ہے۔
انصاف کا تقاضا:
ہمارا یہ بلاگر کالم اور آواز متعلقہ اداروں، وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)، اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے اور توجہ چاہتا ہے کہ:
حیسکو افسران کی جانب سے لیے جانے والے اس غیر قانونی کنوینس الاؤنس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
مکمل ریکوری (Recovery): جب سے یہ افسران جعلی طریقے سے کنوینس الاؤنس لے رہے ہیں، تب سے اب تک کی تمام رقم کی پائی پائی کی ریکوری کرائی جائے۔
سخت احتساب: قومی ادارے کے وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا فوری اور شفاف احتساب کیا جائے۔
حیسکو آڈٹ ڈپارٹمنٹ افسران و اہلکاروں کو غفلت برتنے پر سزا: آڈٹ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران پر اس طرح کے اہم اور سنگین نقطوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کرنے پر، سنگین غفلت کی سزا عائد کی جائے۔
حیسکو افسران کی مذکورہ غیرقانونی کنوینس الاؤنس لینے والی Pay Slip ڈاؤنلوڈ کرنے کیلے یہاں کلک کریں۔
اور اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کیلے: نیچے (کمینٹ سیکشن) میں اپنی تجاویز شامل کریں۔


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔