ویب ڈیسک اسلام آباد: وزارت توانائی منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد کی آفیشل ویب سائٹ کو انجانے ہیکرز کی طرف سے hack کرنے کی کوششیں۔ ویب ایڈمن اور ٹیم کی طرف سے بار بار ویب سائٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری۔

موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت دنیا کے کئی ممالک کے پاور سیکٹرز سائبر اٹیک کی ضد میں ہے۔ ہیکرز کا ایک گروپ پاور سیکٹر کی مختلف ممالک کی ویب سائٹس کو hack کر کے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ حملے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک کے پاور سیکٹر کی ویب سرور پر کافی عرصے سے جا ری ہیں۔ جس میں انڈیا، روس، امریکا، چائنہ، کوریہ، ایران جاپان، فرانس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔