Header Ads Widget

حیسکو دسمبر 2023 کی سالانہ ریکوری سامنے آگئی! ریکوری 2022 کے مقابلے میں مجموعی طور صرف 03 فیصد اضافہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق دسمبر 2023 کلوز ہوتے ہی حیسکو نے اپنی سالانہ ریکوری 2023 کا اعلان کر دیا ہے۔

 دسمبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر 2023 میں حیسکو ریکوری میں مجموعی طور تقریباً 03 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ جو کوئی خاص نہیں ہے۔ 

01۔ آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد-02/ لاڑ ریکوری میں سب سے ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ جس کی مجموعی طور دسمبر 2023 کی ریکوری 94.66 فیصد ہے۔ 

02۔ جبکہ آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص سالانہ ریکوری دسمبر 2023 کے مقابلے میں مجموعی طور 82.95 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

03۔ آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد سالانہ ریکوری دسمبر 2023 کے مقابلے میں مجموعی طور 77.68 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔ 

04۔ جبکہ آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سالانہ ریکوری دسمبر 2023 میں سب سے پیچھے ہے۔ آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ دسمبر 2023 کی مجموعی طور سالانہ ریکوری 72.43 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

جبکہ آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد-1 میں آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد-1 اور لطیف آباد-2 اور قاسم آباد پلس (+) میں دکھائی دیتی ہیں۔ جبکہ آپریشن ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ اور ٹنڈو الہیار کی ریکوری مائنس (-) میں ہے۔ 

اسی طرح آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد-2/ لاڑ میں آپریشن ڈویژن حیسکو بدین اور ٹھٹھہ پلس (+) میں جبکہ آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی اور ٹی ایم خان مائنس (-) میں ہیں۔ 

آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کی تمام ڈویژن مجموعی طور سالانہ ریکوری دسمبر 2023 میں پلس (+) میں ہیں. آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو آدم 13.92 فیصد کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر پلس (+) میں ہے۔


جبکہ آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص میں آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص سالانہ ریکوری دسمبر 2023 میں 7.42 کے اضافے کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر پلس (+) میں ہے۔ اور آپریشن ڈویژن حیسکو عمر کوٹ اور ڈگھڑی مائنس (-) میں ہیں۔ 

اسی طرح دسمبر 2022 کے مقابلے میں حیسکو کی ریکوری دسمبر 2023 مجموعی طور 84.33 فیصد ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents