Header Ads Widget

اسلام آباد: ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسکوز افسران کو بہتر تربیت کیلئے آؤٹ آف پیرنٹ کمپنی تبادلہ کرنے کا فیصلہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق وزارت توانائی و بجلی کا ایک بہت بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 

جس کے مطابق ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے بی پی ایس-18 افسران کو بہتر کارکردگی کے حامل پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز افسران کی اعلیٰ تربیت اور ان کی کارکردگی صلاحیت بڑھانے کیلئے تبادلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جب کے بہتر صلاحیت کی حامل پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے بی پی ایس-18 اور 18 سے اوپر گریڈ کے افسران کا روٹیشن پالیسی کے تحت غیر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں تبادلہ کر دیا جائیگا۔ تاکہ وہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے تکنیکی صلاحیتوں اور وسائل میں اضافہ کرنے میں ان کی مدد اور معاونت کر سکیں گے اور اپنی بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں!

01۔ وزارت توانائی و بجلی کی جانب سے ناقص کارکردگی والی ڈسکوز میں ٹیسکو، پیسکو، کیسکو، سیپکو اور حیسکو کو شامل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فیسکو، گیپکو، آئیسکو، لیسکو اور میپکو کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیاں قرار دیدیا گیا ہے۔ 

02۔ بی پی ایس 18 اور اوپر گریڈ کے افسران جو  پروموشن کے بعد سینیارٹی کی بناں پر آؤٹ آف پیرنٹ کمپنی تبادلہ کیا جائیگا۔ سوائے ان افسران کے جن افسران کی ریٹائرمنٹ ایک سال کے قریب ہوگی، ایسے افسران کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔


03۔ پروموشن کے بعد آؤٹ آف پیرنٹ کمپنی تبادلہ ہونے والے افسران کا پوسٹنگ پیرڈ 02 سال ہوگا۔ 02 سال کا پیرڈ مکمل ہوتے ہی ان افسران کو اپنی اپنی کمپنی میں واپس بھیج دیا جائیگا۔

وزارت توانائی و بجلی کے مذکورہ لیٹر کی پالیسی میں درج قواعد و ضوابط تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز پر لاگو ہونگے!


مگر سوال یہ بھی ہے، کہ جن افسران کی کارکردگی پہلے ہی بہتر ہے کیا ان کا بھی آؤٹ آف پیرنٹ کمپنی تبادلہ کیا جائیگا؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ جن افسران کے خلاف ڈپارٹمینٹل اور ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں تحقیات کر رہی ہیں اور ان پر کرپشن اور بدعنوانی جیسے سنگین الزامات درج ہیں اور اعلیٰ سطحی انکوائری جاری ہے، کیا ایسے افسران کو بھی آؤٹ آف پیرنٹ کمپنی تبادلہ کیا جائیگا؟ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents