Header Ads Widget

فیصلہ آنے یا کورٹ کیس خارج ہونے تک واپڈا ڈسکوز افسران کو مفت بجلی سہولت جاری رکھنے کی ہدایات جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد

عدالت عظمیٰ لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق

جیسا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2023 کی رٹ پٹیشن 19696 اور 19448 اور معزز پشاور ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن 6081 کے فیصلے میں، متنازعہ نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا ہے اور واپڈا ڈسکوز افسران کو عبوری رلیف منظور کیا ہے۔ 

مورخہ 05 دسمبر 2023 کو وزارت توانائی گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اپنے نوٹیفیکیشن میں بی پی ایس-17 اور اس سے اوپر گریڈ کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کردی گئی تھی اور اس کے بدلے ایمپلائز کو ایک مقرر کردہ رقم دی جانی تھی۔

جیسا کہ با اختیار عدالت عظمیٰ کے احکامات پر، وزارت توانائی گورنمنٹ آف پاکستان کے جاری کردہ متنازعہ/ ممنوعہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ لہٰذا پاور ڈویژن کے ماتحت ڈسٹریبیوشن کمپنیز اور واپڈا افسران کی گزارش پر عدالت عظمیٰ کے فائینل فیصلے آنے تک اور کیس خارج ہونے تک واپڈا ڈسکوز افسران کو مفت بجلی سہولت کو جاری رکھا جائے.

سیکریٹری واپڈا کی جانب سے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے ماتحت تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے سربراہان چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر PITC کو ایسی ہدایات جاری کردی گئی ہیں!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents