Header Ads Widget

میرپورخاص: حیسکو ملازمین کی متحرک آواز صابر اقبال خٹک کی نوکری سے برطرف کا آفیس آرڈر جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو نئوں کوٹ کے لائین مین-1 صابر اقبال خٹک کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ڈگھڑی عمران اعوان نے نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صابر اقبال خٹک حیسکو افسران و یونین عہدیداران کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والا میرپورخاص کا ایک متحرک آواز ہے۔ جس نے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ڈگھڑی عمران اعوان کی کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر مواد شیئر کیا تھا۔ جس کو بنیاد بنا کر انتقامی کارروائی میں آپریشن سب ڈویژن حیسکو نیوں کوٹ کے لائین مین صابر اقبال خٹک کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ صابر اقبال خٹک ہائیڈرو یونین کا عہدیدار بھی ہے، جبکہ عبداللطیف نظامانی کے کافی قریب ہونے کے باوجود صابر اقبال خٹک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

حیسکو لوئر/ لائین اسٹاف ملازمین کو اور یونین عہدیداران کو چن چن کر نشانہ بنایا ک رہا ہے، مگر عبداللطیف نظامانی خاموش ہے۔ حیسکو لائین اسٹاف کو دور دراز ٹرانسفر پوسٹ کیا گیا ذلیل کیا گیا ہے، مگر عبداللطیف نظامانی خاموش ہے اور اب اس خاموشی پر دیگر حیسکو ملازمین نے سوال کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ کہ آخر کب تک آپ کی گونگی بہری یونین کا حصہ بن کر لوئر اسٹاف لائین اسٹاف ملازمین ادارے کے اعلیٰ افسران کی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ڈگھڑی عمران اعوان نے صابر اقبال خٹک کو سسپینڈ کر کے حیسکو ہیڈ کوارٹر شفٹ کر دیا تھا اور اب مورخہ 15 جنوری 2024 کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ڈگھڑی عمران اعوان کے دستخط سے حیسکو لائین مین-1 صابر اقبال خٹک کی نوکری سے برطرفی کا آفیس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents