Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو ملازمین کی سینیارٹی لسٹوں میں ہیرا پھیری کرکے من پسند لوگوں کو پروموشن دینے کا انکشاف، انکوائری

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ہیڈکوارٹر کے 

(ایڈمن) سیکشن میں افسران و ملازمین کی سینیارٹی لسٹوں میں ہیرا پھیری کے ذریعے من پسند لوگوں کو ٹائم اسکیل اپگریڈیشن اور پروموشن دینے کی انکوائری مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حیسکو مینجر (ایس اینڈ آئی) انجنیئر سہیل احمد شیخ کو سابقہ رٹائرڈ یو ڈی سی محمد شفیق خان کی جانب سے اسسٹنٹ مینجر حیسکو ایڈمن/ TMP اسلم میمن سے متعلق حیسکو ملازمین کی سینیارٹی لسٹوں کو بھاری رشوت کے عوض اوپر نیچے کرکے  اپنے من پسند لوگوں کو ٹائم اسکیل اپگریڈیشن اور پروموشن دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حیسکو ایڈمن میں کئی سالوں سے سینیارٹی لسٹوں کو آگے پیچھے کر کہ بھاری رشوت کے عوض من پسند لوگوں کو ترقیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس طرح کے الزامات پہلے ی سابقہ اسسٹنٹ مینجر حیسکو ایڈمن/ TMP اسلم میمن اور موجودہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن پر عائد کیئے جا چکے ہیں۔ 

تاہم اب دیکھنا یہ ہے، کہ اس معاملے پر متاثرہ سابقہ حیسکو رٹائرڈ یو ڈی سی محمد شفیق خان کو انصاف ملتا ہے، یا کمپلینٹ فائل کی جائیگی؟ سوال؟ باقی ہے!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents