Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو انتظامیہ کی جانب سے اپنی بدانتظامی اور کرپشن چھپانے کیلے حیسکو ایسٹبلشمنٹ کلرک ایم ایچ جمالی کے خلاف نفرت آمیز سرکیولر جاری

حیسکو انتظامیہ کا ملازمین کی آواز دبانے کا نیا ہتھکنڈہ: 



ایم ایچ جمالی کے خلاف انتقامی مہم کا آغاز، باقاعدہ سرکیولر جاری

​حیدرآباد (نیوز ڈیسک)

حیسکو (HESCO) انتظامیہ اپنی مبینہ کرپشن، انتظامی کوتاہیوں اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر ملازمین کے حقوق کی آواز دبانے پر اتر آئی ہے۔ حیسکو چیف ایچ آر اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر تنویر عبداللّٰہ کی جانب سے ایک سنگین اور انتقامی اقدام اٹھاتے ہوئے، ادارے میں سنگین بدانتظامی، اہم عہدوں کی بندر بانٹ اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والے سوشل میڈیا پر متحرک سوشل میڈیا انفلوئنسر  حیسکو ایسٹبلشمنٹ کلرک ایم ایچ جمالی کے خلاف باقاعدہ ایک سرکیولر جاری کر دیا گیا ہے۔

​حق کی آواز سے حیسکو انتظامیہ کیوں خوفزدہ ہے؟

​کافی عرصے سے فیس بک پیج "Save HESCO Save Employees" (اور اس سے منسلک پلیٹ فارمز) پر حیسکو کے اندر جاری بدعنوانی، افسران کی من مانیوں اور نچلے طبقے کے ملازمین کے استحصال کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ حیسکو ایسٹبلشمنٹ کلرک ایم ایچ جمالی نے ہمیشہ ادارے کی بقاء اور ملازمین کے معاشی و قانونی حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔ لیکن انتظامیہ نے اپنی کالی بھیڑوں کو تحفظ دینے اور احتساب کے مطالبے کو کچلنے کے لیے اب باقاعدہ انتقامی کارروائیوں کا رخ اختیار کر لیا ہے۔

​سرکیولر نمبر 923-1125: انتقام کی نئی کڑی:

​حیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سرکیولر میں مضحکہ خیز الزامات عائد کرتے ہوئے ایم ایچ جمالی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ:

​ایم ایچ جمالی فیس بک پیج کے ذریعے حیسکو افسران بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) اور ڈی جی (HR) ایڈمن کے خلاف "ہتک آمیز اور جھوٹا مواد" اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

​انتظامیہ نے الٹا ایم ایچ جمالی کو ہی "بلیک شیپ" قرار دے کر، ان کی جانب سے اٹھائے گئے، تمام حقائق اور ثبوتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

​سب سے تشویشناک بات یہ ہے، کہ سرکیولر کے ذریعے دیگر حیسکو ملازمین کو بھی ڈرانے اور دھمکانے کی مہم شروع کی گئی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے، کہ جو کوئی ملازم ایم ایچ جمالی کے ساتھ رابطے میں رہے گا؟ یا ان کی معاونت کرے گا، اس کی نشان دہی کر کے اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی!

​ملازمین میں تشویش کی لہر:

​اس جابرانہ سرکیولر کے سامنے آنے کے بعد حیسکو کے غیور اور محنتی ملازمین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے، کہ آزادیِ اظہارِ رائے پر پابندی لگانا اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے کو یوں دیوار سے لگانا سراسر ناانصافی ہے۔ ملازمین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں، بلکہ ادارے، عوام اور ملازمین کو تباہی سے بچانے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔

​حیسکو انتظامیہ یاد رکھے، کہ سرکاری سرکیولرز کے ذریعے سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ملازمین کو ہراساں کر کے ان کے اندر کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے۔

​آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا حیسکو انتظامیہ کا یہ اقدام ملازمین کو ڈرانے کی ایک ناکام کوشش ہے؟ نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

​حیسکو ملازمین کے حقوق اور روزمرہ حیسکو سے متعلق ہر (تازہ ترین اپڈیٹ) کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کریں۔

سرکیولر ڈاؤنلوڈ کرنے کیلے: یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents