ویب ڈیسک اسلام آباد: فاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وولٹیج اوپر، نیچے ہونے کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں جواب دیتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ہدایت کردی ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بجلی بند نہ کی جائے۔
حکومت نے پٹرول پر 55 ارب 48 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری دیدی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے، میٹر ریفرنس کے ذریعے آگاہ کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکنیکل خرابی سے بجلی بند نہ کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی وزارت کی ذمہ داری ہے، وولٹیج اوپر نیچے ہونے کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔
خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ ہم مل کر بیٹھیں گے تو بلوچستان میں بجلی کے مسائل پر حقائق بیان کریں گے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔