بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: لاہور
قومی اداروں میں کرپشن کرنے والے افسران کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کرنے والی، ایجنسی (آئی بی) نے لاہور کے افسران کی
کرپشن پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے، رپورٹ میں لیسکو کے ساتھ ایف آئی اے کے افسروں کے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور کے 14 آفیسرز اور آفیشلز کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔خصوصی ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کرپٹ افسران کی مسلسل مزید مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور اس معاملے میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ رپورٹ میں لیسکو کے گریڈ 18،19،20 اور 21 کے افسروں پر کرپشن الزامات عائد کئے گئے تھے، افسروں کی کرپشن کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری، اوور بلنگ اور نیو کنیکشن میں کرپشن کی بھرمار ہے، شعبہ مٹیریل مینجمنٹ میں مٹیریل کی خریداری میں بھاری خورد برد کی گئی ہے، لیسکو کے جی ایم، چیف انجینئرز،کمرشل آفیسرز، سپریٹینڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز سمیت 124 سے زائد افسروں کو کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے افسر لیسکو افسروں سے مبینہ ملی بھگت کرکے کک بیکس وصول کرتے ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔