بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کی مدعیت میں ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو اہلکار لائن مین-2 مظہر سہتو پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
بلاگر نیوز کو ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ملزم مظہر علی سہتو ایف آئی اے انکوائری نمبر:114/2023 میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ اس سے پہلے ملزم ملازم کے خلاف حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں ڈپارٹمینٹل انکوائری بھی کی جا رہی تھی، جو مکمل ہونے پر حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق احمد میمن کی مدعیت میں ملزم لائن مین مظہر سہتو کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہالا کے لائن مین مظہر سہتو پر الزام عائد کیا گیا تھا، کہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد اللہ پیرزادہ کی جانب سے جب لائن مین مظہر سہتو کے متعلقہ ریکوری بیچز کا جائزہ لیا گیا، تو اس کے بیچ میں بجلی چوری اور ماہانہ منتھلی کے عوض کنڈہ کنیکشن کا انکشاف ہوا۔ آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہالا کے ایس ڈی او شاھزیب میمن کی جانب سے اس طرح کے وڈیو بھی دکھائے گئے۔ جس کی بناں پر لائن مین مظہر سہتو کو مورخہ: 16 ستمبر 2023 میں بجلی چوری سہولت کاری کا الزام ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا۔ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کے دفتر میں حاضر طلبی کیلئے ملازم معمور تھا۔
مذکورہ ملزم کے خلاف انکوائری جاری تھی، جس میں مزید انکشافات سامنے آئے، کہ ملزم حیسکو لائن مین مظہر سہتو نے 2018 میں سوزوکی مہران کار بھی خریدی، جس کی مد میں 8 لاکھ 47 ہزار پانچ سو روپے بذریعہ DD پیمنٹ کی اور الائیڈ بینک نوابشاھ کے اپنے سیلری بینک اکاؤنٹ سے اس رقم کی ادائیگی کی، جس کے مکمل تفصیلات حاصل کیئے جا چکے ہیں۔ جب کہ ملزم حیسکو لائن مین مظہر سہتو کے بینک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا گیا، تو معلوم ہوا کہ 2012 سے لیکر 2014 اور 2015 کے بینک اسٹیٹمینٹ کے مطابق ملزم حیسکو لائن مین مظہر علی سہتو کی ماہانہ تنخواہ 22839 سے 23812 روپے کے درمیان تھی۔ ملزم حیسکو لائن مین مظہر علی سہتو سے جب اس سے متعلق سوالات کیئے گئے، تو ملزم حیسکو ملازم اپنے دفاع میں مطمئن کردہ جوابات نہیں دے پایا۔
لہٰذا ضروری ثبوت اور شواہدات کی بناں پر حیسکو لائن مین-2 مظہر علی سہتو کے خلاف دفعہ 462 اور 409 کے تحت حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق احمد میمن کی مدعیت میں سب انسپیکٹر/ ایس ایچ او ایف آئی اے پولیس/ کرائم سرکل حیدرآباد محمد بخش کی جانب سے مورخہ: 31 اکتوبر 2024 کو ایف آئی آر درج کی گئی اور ملزم حیسکو لائن مین مظہر علی سہتو کو گرفتار کر دیا گیا، ایف آئی آر کاپی اسپیشل جج اینٹی کرپشن (سینٹرل) حیدرآباد کو پیش کر دی گئی۔ ملزم مظہر سہتو کنڈہ کنیکشن سے ماہانہ منتھلی کیش اماؤنٹ اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا، دورانِ تفتیش ایف آئی اے کی جناب سے، اس طرح کی بینک اسٹیٹمینٹ بھی حاصل کی گئی ہے۔
جب کہ اسی طرح کی انکوائری ایس ڈی او حیسکو غیاص الدین شیخ اور میٹر ریڈر/ میٹر سپروائیزر: بہادر ابڑو کے خلاف بھی کی جا رہی تھی۔ تاہم ان کے خلاف کوئی خاطر خواہ ثبوت یا گواہ سامنے نہ آنے پر، حیسکو کے ان ملازمین کا معاملہ ایف آئی اے زونل بورڈ کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔