ویب ٹیم حیدرآباد: حیدرآباد سے ایک انفارمر کے ذریعے ویب ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمشین کے مطابق ایک انفارمر نے واٹس ایپ میسج میں ایسا کیا لکھا؟
السلام علیکم: آپ کو مطلع کیا جاتا ہے، کہ جناب عمران کیانی اور مسٹر زوہیب پہنور تھرڈ فلور ذیشان پلازہ بلاک ای-2 حسین آباد حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔ بلکل حیسکو ہیڈکوارٹر سے ملحقہ اور حیسکو دفتروں کے آس پاس بڑے پیمانے پر بجلی چورہ ہو رہی ہے اور عمران کیانی اور زوہیب پہنور جو 15 پرائیوٹ الیکٹریشن ہیں ذیشان پلازہ کے مکینوں کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
ان دونوں 15 پرائیویٹ الیکٹریشنز نے تقریباً 40 کے قریب مختلف پلازہ کے مختلف فلیٹس کو براہِ راست کنیکشن فراہم کیئے ہیں اور فی فلیٹ بمع ایئر کنڈیشن 5000 ہزار روپے ماہانہ منتھلی مقرر ہے۔ جب کہ شہید امید علی سب ڈویژن کے نچلے عملے اور متعلقہ لائین اسٹاف کو بھی ان کا حصہ پابندی سے پہنچایا جاتا ہے۔ بھاری لوڈ اور بجلی چوری کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے اور اکثر و بیشتر ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں یا خراب ہو جاتے ہیں۔
جناب بات صرف یہیں پار ختم نہیں ہوئی، بلکہ ان دونوں 15 پرائیویٹ الیکٹریشنز نے ٹوئن ٹاور کی جانب نئیں تعمیر ہونے والے ٹرانسفارمر سے بھی پینل لگائے ہوئے ہیں اور وہاں سے بھی غیرقانونی ڈائریکٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
چونکہ آپریشن سب ڈویژن حیسکو امید علی سب ڈویژن کا عملہ اکثر و بیشتر اس غیر قانونی بجلی چوری میں ان سے تعاون خاص رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیشہ ان کے خلاف جب بھی سب ڈویژن یا ڈویژن یا سرکل لیول پر کوئی آپریشن ہوا ہے تو ان پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی، لہٰذا آپ سے التماس ہے کہ ان دونوں پرائیوٹ الیکٹریشنز اور آپریشن سب سب ڈویژن حیسکو کے متعلقہ بجلی چوری میں ملوث عملے اور تمام ملوث سہولتکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کی جائے اور پرائیوٹ 15 الیکٹریشن مسٹر عمران کیانی اور زوہیب پہنور کے خلاف فوری بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کروائی جائے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔