بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | جمعرات| 18 اگست 2022
سابقہ ایڈیشنل چیف انجنیئر اور سیاسی رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک امتیاز الحق نے حیسکو مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی اور ناقص پالیسیوں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے، حیسکو مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو مخاطب ہو کر کہا، کہ سومرو صاحب آپ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اب تک حیسکو کا ماحول درست نہیں ہوا۔ حیسکو صارفین اور عوام کیلئے ٹرانسفارمر دستیاب نہیں ہیں اور عملے نے کانوں میں روئی ڈالی ہوئی ہے، اس طرز عمل کو اب بند ہونا چاہیئے، حیسکو مینجمنٹ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں اور اس کا پہلا قدم (حیسکو ریجن) کی حدود میں پرائیویٹ ورکشاپس کا بند ہونا ہے اور آج تک جتنے ٹرانسفارمر غیر قانونی پرائیویٹ ورکشاپس پر رپیئر ہوئے ہیں ان کا تبدیل ہونا ہے۔ کیوں کہ یہ بلکل ہی نیپرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جب کہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی نگرانی کرنے والا قومی ادارہ (نیپرا) بھی اس کی اجازت ہر گز نہیں دیتا، کہ جلنے والے (ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرز) کی مرمت عوام خود کروائیں۔ وقت پر ٹرانسفارمر کی مرمت اور وقت پر ٹرانسفارمرز کی خریداری آپ اور آپ کے حیسکو افسران کی اولین ذمیداری تھی، اور اگر اس میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے، تو اس کے ذمیدار آپ اور آپ کے افسران ہیں۔ برائے مہربانی ٹرانسفارمر جلاکر عوام سے پیسے بٹورنے، فورس لوڈشیڈنگ اور ڈٹیکشن بلز کی بھرمار کا سلسلہ اور ظلم عوام پر سے ختم کیا جائے۔ حیسکو کے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرز کے (کاپر) نکال کر بیچنے کے بجائے اگر حیسکو (واپڈا اسٹورز) میں جمع نہیں کرائی گئی، اور (ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمرز) جلنے پر 24 گھنٹوں میں اگر تبدیل نہیں کیئے گئے، تو میں اس ظلم کے خلاف قانونی فورم پر رجوع کروں گا، کیوں کہ اب یہ ظلم حد سے بڑھ چکا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔