بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد | 18 ستمبر 2022
حیسکو (بی-ٹیک) ہانرس پاس افسران نے 2017 میں حیسکو مینجمنٹ کے خلاف ہائی کورٹ حیدرآباد سندھ میں ایک سی پی داخل کی کہ دیگر افسران کی طرح (بی-ٹیک) ہانرس
پاس افسران کو 10000 دس ہزار روپے (اسپیشل الاؤنس) جاری کیا جائے، جس کا 2017 میں 2018 میں 2021 اور پھر اگست 2022 میں فیصلہ دیا گیا، جس پر حیسکو مینجمنٹ نے کوئی عمل نہیں کیا اور 16 ستمبر 2022 کو ہائی کورٹ نے سیکریٹری، سمیت
چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اور دیگر افسران کو کورٹ میں طلب کر لیا اور ان پر توہین عدالت کرنے والی تھی، کہ اس سے پہلے ہی ایک رات میں حیسکو مینیجمینٹ نے یہ یہ الاؤنس (بی_ٹیک) ہانرس والوں کو دینے کیلئے رات و رات بورڈ سے پرمیشن بھی لے لی، اور سی ای او سے منظوری لیکر آفیس آرڈر جاری کردیا۔ جس میں 07 حاضر سروس
اور 24 رٹائرڈ حیسکو افسران کو (اسپیشل الاؤنس) دینے کی لسٹ میں شامل کیا ہے یعنی ٹوٹل 31 حاضر اور رٹائرڈ حیسکو افسران کو (ڈفرنس_بل) کی صورت میں۔ یہ الاؤنس ملے گا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔