Header Ads Widget

چیف انجنیئر سیپکو محمد خان سوہو کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مقرر کرنے کا فیصلہ، اے آر وائے نیوز

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد | 03 اکتوبر 2022

آج مورخہ پیر کو تقریباً 01:00 بجے دوپہر کے قریب اے آر وائی نیوز نے یہ دعویٰ کیا ہے، کہ وفاقی کابینہ کی 

منظوری سے پاور ڈویژن نے سیپکو چیف انجنیئر محمد خان سوہو کو نیاں حیسکو چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے! یاد رہے کہ خراب کارکردگی کی وجہ سے اس سے پہلے سیپکو کے ہی چیف انجنیئر نور احمد سومرو کو حیسکو چیف کے اہم عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ جبکہ اس وقت چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی عارضی اور اضافی لک آفٹر چارج، چیف انجنیئر ریاض احمد پٹھان کے پاس ہے۔

جبکہ ریاض پٹھان کو چارج لیتے 18 یا 20 دن ہی ہوئے ہیں کہ اوپر سے دوسرے سی ای او حیسکو کی سمری منظور کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او حیسکو ریاض پٹھان کو شاید اس لیئے ہٹایا جا رہا ہے، کیوں کہ آتے ہی انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف حیسکو قاسم آباد میں سب سے بڑا آپریشن کیا، بڑے بڑے چوروں کو بے نقاب کیا، ڈٹیکشن کیا ان کی بجلی چوری پکڑی، رموٹ ڈوائیسڈ میٹر پکڑے، جس میں بڑے بڑے سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں جو بجلی چوری کا گھناؤنا کاروبار کر رہے تھے۔ 

جو سب برداشت نہیں ہوا اور بالآخر ریاض پٹھان کو سی ای او حیسکو کے اہم عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ کیوں کہ حیسکو کے چند بی او ڈی میمبرز کو ریاض پٹھان جیسا نہیں بلکہ ایک Yesman سی ای او حیسکو چاہیئے جو اب آسانی سے موصول ہوگا، نہیں تو کمپنی سی ای اوز کپڑوں کی طرح بدلتے رہیں گے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents