Header Ads Widget

حیسکو لائن سپریٹینڈنٹ راشد سیال نوکری سے جبری رٹائرڈ، آفیس آرڈر جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق موجودہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد اختیار علی میمن نے 

اپنے مجاز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، 2022 اور 2023 کے لیٹر آف ایکسپلینییشن اور شوکاز میں لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر، سابقہ لائین سپریٹینڈنٹ-1 آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیر آباد راشد علی سیال پر مورخہ 19 جنوری 2024 کو نوکری سے "جبری ریٹائرمنٹ" کی میجر پینلٹی عائد کردی ہے۔ 

یاد رہے کہ مین سپر نیشنل ہائی وے حیدآباد-کراچی پر واقع "شاہین شنواری" ہوٹل پر پکڑے گئے غیرقانونی کنیکشن اور unbilled پینڈنگ یونٹس کی بناں پر سابقہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو اسد اعلی ابڑو کو پہلے ہی نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ 

جبکہ اسی کیس میں اب ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد اختیار علی میمن نے لائن سپریٹینڈنٹ-1 "راشد علی سیال" پر نوکری سے "جبری ریٹائرمنٹ" کی سزا عائد کی ہے۔


یاد رہے کہ شاہین شنواری ہوٹل کا 02 مرتبہ دو الگ الگ فیڈر سے غیرقانونی کنیکشن پاس کر کے ڈیوئل سپلائی دی جا رہی تھی اور ایک کنیکشن کافی مدت سے unbilled چل رہا تھا۔ جس پر حیسکو (ایس اینڈ آئی) اور دیگر ٹاسک فورس ٹیموں نے چھاپہ مار کر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents