Header Ads Widget

نوابشاھ: سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے لائن سپریٹینڈنٹ ایاز علی عباسی کو نوکری سے برطرف کر دیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے پرانے شوکاز پر آپریشن سب ڈویژن حیسکو نوابشاھ-1 کے لائن سپریٹینڈنٹ-1 ایاز علی عباسی کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ آپریشن سب ڈویژن حیسکو نوابشاھ-1 کے علاقے کاکیپوٹہ کالونی میں ایک لوکیشن پر 02 پول اور ٹرانسفارمر منظور ہوا تھا۔ تاہم لائن سپریٹینڈنٹ-1 ایاز علی عباسی نے مذکورہ لوکیشن میں ردو بدل کر کے مزید 06 پول اور ٹوٹل 08 پول لگا کر منظور شدہ کیس کے لوکیشن میں ردو بدل کی اور منظورہ شدہ مٹیریل کے بجائے زیادہ مٹیریل کا استعمال کیا۔ جو حیسکو قیس اینڈ انکوائری میں بھی ثابت ہوا۔

جس کی بناں پر مارچ 2023 کے پینڈنگ شوکاز پر مورخہ 09 جنوری 2023 کو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ سہیل احمد شیخ نے، ایاز علی عباسی پر نوکری سے برطرفی کی "میجر پینلٹی" عائد کرتے ہوئے Dismissal from service کا آفیس آرڈر جاری کردیا۔ 

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ لائن سپریٹینڈنٹ-1 ایاز علی عباسی نے 08 پول کی قیمت بطور ڈمانڈ نوٹیس ادا کرنے کی التجا بھی کی جس کی قیمت 32 لاکھ روپے طئے کر لی گئی، جو قیمت ادا کرنے سے لائن سپریٹینڈنٹ ایاز علی عباسی نے انکار کر دیا اور نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents