Header Ads Widget

حیدرآباد: ایف آئی اے میں زیرِ تفتیش حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس کرپشن اسکینڈل 2023 میں ملوث ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو اختیار احمد میمن کا غیر قانونی ٹائم اسکیل اپگریڈیشن آرڈر جاری

 بلاگر نیوزمانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 22 جنوری 2024 کو حیسکو کے پانچ سینئر انجنیئرز کو حیسکو سلیکشن بورڈ کی منظوری سے ٹائم اسکیل اپگریڈیشن جاری کر دیا گیا۔

جس میں سیریل نمبر:05 پر موجود سینیئر ایگزیکٹو انجنیئر اختیار احمد میمن کا نام بھی شامل ہے۔ جس کا ٹائم اسکیل اپگریڈیشن اس وقت تضاد کا شکار بن گیا ہے۔ جب حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث ہونے پر 03 سے چار جگہ پلیس آف پوسٹنگ پر ان کا نام سامنے آیا ہے۔ جس سے متعلق حیسکو ڈپارٹمینٹل انکوائری اور ایف آئی اے کی الگ سے انکوائری جاری ہے۔

چونکہ حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر اختیار احمد میمن کے خلاف ایف آئی اے تحقیات کر رہی ہے۔ جو اب تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔ جس میں سینئر ایگزیکٹو انجنیئر اختیار احمد میمن پر آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی، قاسم آباد، گاڑی کھاتہ، ڈگھڑی، عمرکوٹ اور ٹنڈو آدم میں حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں کروڑوں روپے خورد بورد اور اضافی ایڈیشنل اماؤنٹ لیکر اڑانے کا الزام ہے۔ اس میں مزید بوگس ملازمین کے نام ماہانہ سیلری جاری کروانے اور اب حیسکو ملازمین کے (اسسیسمینٹ کیس) اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں. جس سے متعلق سینیئر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو اختیار احمد میمن کے خلاف اس وقت ایک طرف حیسکو ڈپارٹمینٹل انکوائری جاری ہے، تو دوسری طرف ایف آئی اے اس کروڑوں روپے بدعنوانی کے سنگین کرپشن اسکینڈل پر اپنی تحقیقات کر رہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یا چند دنوں میں اس سنگین کرپشن اسکینڈل میں ملوث حیسکو افسران و اہلکاران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں.

ایسی صورتحال میں حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن پر الزام عائد کیا جا رہا ہے، کہ اس نے میمن کمیونٹی کی بنیاد پر سینیئر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو اختیاراحمد میمن کو گریڈ-18 سے گریڈ-19 میں ٹائم اسکیل اپگریڈیشن دلاکر، دیگر حیسکو افسران اور ادارے کے ساتھ سنگین غداری کی ہے۔ حیسکو اور واپڈا قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سروس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

حیسکو کے دیگر افسران نے اس سنگین جرم کے مرتکب ذمہ دار حیسکو افسران scrutiny کمیٹی، حیسکو سلیکشن بورڈ، حیسکو (ایچ آر) ڈائریکٹر شفیق میمن سمیت (سابقہ) حیسکو جی ایم (ٹیکنیکل) گل منیر سرھیو اور دیگر ملوث حیسکو افسران کو سینیئر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو اختیار احمد میمن کو کلین چٹ یعنی No Inquiry سرٹیفیکیٹ جاری کر کے، ٹائم اسکیل اپگریڈیشن دلانے میں سہولت کار/ معاونکار بننے پر، فوری طور گرفتار کر کے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ قانون کی بالادستی برقرار رہے اور آئیندہ کسی حیسکو افسر کو غیرقانونی اقدامات اٹھانے کی جرئت نہ ہو سکے!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents