Header Ads Widget

حیدرآباد: ایف آئی اے کی جانب سے 08 گرفتار، حیسکو افسران کو حیسکو انتظامیہ نے معطل کر لیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک : حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 12 مارچ 2024 کو حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایف آئی اے ٹیم نے ریڈ کیا۔

حیسکو ہیڈکوارٹر کو Cordon off کر کے حیسکو ہیڈکوارٹر کے دونوں مین گیٹس کو بند کر دیا گیا۔ 

حیسکو ہیڈکوارٹر میں موجود چیف کمرشل آفیسر حیسکو نثار احمد میمن، مینجر پروجیکٹ فنانس (پی ایم یو) دین محمد کیریو،  غلام محمد اکاؤنٹس آفیسر (بجٹ سیکشن) اور دیگر کو حراست میں لیکر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابقہ چیف فنانشل آفیسر حنا ٹالپر ایف آئی اے ریڈ سے چند منٹ پہلے حیسکو ہیڈکوارٹر سے رفو چکر ہو گئی۔ 

جبکہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو افسران کی گرفتاریاں ظاہر کرنے کے باوجود حیسکو انتظامیہ نے متعلقہ گرفتار افسران کی معطلی کے آفیسر آرڈر جاری نہیں کیئے۔ اس بات پر سوشل میڈیا پر حیسکو انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنہ کرنا پڑا۔ 

تاہم رات دیر سے 10 بجے کے بعد جلدی جلدی بغیر پڑھے گرفتار 08 افسران کی معطلی کے ڈرافٹ لیٹر پر ہی حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن نے اپنے دستخط کر کے معطلی آرڈر سوشل میڈیا پر خود وائرل کروا کر لوگوں کے موں بند کروانے کی خوب کوشش کی! 


مگر اس کے باوجود ڈرافٹ لیٹر میں موجود سب سے بڑی غلطی کی نشاندہی کر کے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی اعلیٰ قابلیت پر سوال اٹھائے گئے۔ آفیس آرڈر میں لکھی ایک لائن میں (مذکر اور مؤنث) کا خیال رکھے بغیر ہی آفیس آرڈر جاری کردیا گئے۔ 

جس سے صاف ظاہر ہوا کہ سب سے پہلے سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کی معطلی کا آفیس آرڈر جاری کردیا گیا، اس کے بعد کاپی پیسٹ مار کر دیگر 08 افسران کے معطلی آرڈر He اور She کا فرق رکھے بغیر جلدی جلدی آؤٹ نمبر لگا کر وائرل کیئے گئے، تاکہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کی عزت نفس برقرار رہے! مگر آفیس آرڈر پڑھ کر سب کی ہنسی چھوٹ گئی!!!










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents