Header Ads Widget

نوابشاھ: اکاؤنٹس فراڈ اینڈ کرپشن کیس: حیسکو افسران و اہلکاروں پر کروڑوں روپے غبن کا الزام، ایف آئی اے کی کاروائی، گرفتاریاں

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب | ڈیسک نوابشاھ

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایف آئی اے کی جانب کچھ عرصے  سے حیسکو اکاؤنٹس فراڈ اینڈ کرپشن کیس کی تحقیقات جاری تھی اور اسی سلسلے میں مورخہ 12 مارچ 2024 کو ایف آئی اے کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سب سے پہلے حیسکو ہیڈکوارٹر میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حیسکو اکاؤنٹس فراڈ اینڈ کرپشن کیس میں ملوث حیسکو مینجر (فنانس) (سی پی سی) دین محمد کیریو اور اکاؤنٹ سیکشن کے دیگر افسران کو حیسکو ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کر لیا ہے۔ 

ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ محمد اسماعیل جکھرانی، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ، انصاف علی بروہی، مجیب الرحمٰن سیال اور دیدار حسین چنہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ملازمین کے جولائی 2017 سے جون2023 کے تنخواہوں اور دیگر فنڈز میں خورد بورد کر کے حیسکو کو 54 کروڑ 28 لاکھ 28 ہزار 8 سو 61 روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔ حیسکو نوابشاھ اکاؤنٹس گھپلے میں ملوث 28 سے زائد حیسکو افسران و اہلکاروں سمیت حبیب بینک نوابشاھ کے 06 ملازمین پر بھی ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 

جن میں حیسکو اکاؤنٹس اور آڈٹ افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف گرفتاری نہ دینے والے حیسکو افسران و ملازمین اپنی interim bail کروانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جبکہ حبیب بینک ملازمین میں ٹیلر/ سپروائیزر: ناصر علی، ریشماں، ہمایوں بینش، بابر، فرزانہ اور عطاء اللّٰہ جمالی شامل ہیں۔ 

نوٹ: معاملے سے متعلق مزید تفصیلی رپورٹ بہت جلد اپڈیٹ کر دی جائیگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents