Header Ads Widget

حیدرآباد: قاسم آباد حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کرپشن اور فراڈ کیس میں 28 افسران و اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو حیدرآباد میں جولائی 2017 سے لیکر جون 2023 تک اربوں روپے کے فراڈ اور کرپشن حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد نے 

آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد میں کاروائی کرتے ہوئے حیسکو ہیڈکوارٹر فنانس افسران سمیت آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے 28 افسران و اہلکاروں پر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد سب انسپیکٹر غلام اکبر سومرو کی مدعیت میں مورخہ 12 مارچ 2024 کو کرائم نمبر: 07/2024 کی ایف ائی آر درج کردی گئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے، کہ یہ کیس کرائم سرکل حیدرآباد کے 73/2023 کی انکوائری کا نتیجہ ہے۔ جو ذرائع کی معلومات کے مطابق ٓآپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے افسران و ملازمین کی سیلری فنڈز میں خورد بورد اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ ان افسران و اہلکاروں پرایک دوسرے کے تعاون اور ملی بھگت سے حیسکو ملازمین کے سیلری پے رول میں خورد بورد بدعنوانی کے ذریعے ریاست پاکستان کو لاکھوں اور کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا الزام ہے۔

انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ سیلری اورامپریس کی بناں پر حیسکو ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر قاسم آباد اور ایگزیکٹو انجنیئر کا جوائنٹ بینک اکاؤنٹ ہے۔ جو DDO اختیارات رکھتے ہیں۔

جولائی 2017 سے جون 2023 کے عرصے کے دوران آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے Pay Bills پر غور کرنے اور جائزہ لینے کے دوران متعدد خامیاں، تفاوت اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔

جولائی-2017 سے جون-2023 تک کے (پے بلز) کے جائزے کے دوران تضادات کے نمبرز پائے گئے۔ ماہانہ پے رول پاس آرڈرز میں شامل تنخواہوں اور الاؤنسز کے کل اخراجات: 742,431 ملین روپے ہیں جبکہ CFO آفس نے XEN اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر قاسم آباد کی ملی بھگت سے 832,283 ملین روپے، بینک  اکاؤنٹ 520100 کے تحت جاری کیے )۔ جو CFO حیسکو حیدرآباد کی طرف سے زیادتی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس کے بعد بذریعہ HBL اسٹیشن روڈ حیدرآباد کے آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے بینک اکاؤنٹ نمبر: 0089-7002334-03 سےآپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد XEN ملزمان افسران اور ڈی ڈی او کے اختیارات رکھنے والے ڈویژنل اکاؤنٹس افسران نے بذریعہ 1723 اوپن چیکس  پانچ کروڑ تینتیس لاکھ  چھ سو ترانوے روپے جعلسازی سے HESCO کے مختلف ملازمین اور Vendors کے ناموں والے 1723 اوپن چیکس کے ذریعے نکلوائے/ (کیش کروائے)۔ 

ملزم افسران XENs اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ان چیکوں کی اکثریت بابر حسین زیدی ALM قاسم آباد ڈویژن کو بینک سے کیش کروانے کے لیے دیتے رہے۔ ملزم بابر حسین زیدی نے یہ اوپن چیک کیش کروائے اور رقم نکلوائی۔ ملزم بابر حسین نے اعتراف کیا ہے، کہ حیسکو قاسم آباد کا متعلقہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اسے بینک سے کیش کروانے کے لیے اوپن چیک حوالے کرتا تھا اور بینک سے کیش حاصل کرنے کے بعد وہ رقم ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد کے حوالے کر دیتا تھا۔

دوران انکوائری حیسکو قاسم آباد ڈویژن کے 40 ملازمین پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلمبند کرائے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا، کہ انہیں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد کی جانب سے ان کے نام جاری کیے گئے اوپن چیکس کی رقم موصول نہیں ہوئی۔ جس سے فنڈز میں خورد برد کے الزامات کی تصدیق ہوتی ہے۔ حیسکو قاسم آباد کے افسران کی جانب سے ملازمین کے نام اوپن چیک جاری کیے اور ان میں سے زیادہ تر چیک اپنے ساتھی بابر حسین زیدی کے ذریعے بینک سے کیش کرائے گئے اور رقم کا غلط استعمال کیا۔ دوران انکوائری حیسکو قاسم آباد ڈویژن کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق ایچ بی ایل بینک سے 1330 اصلی چیک حاصل کیے گئے۔

آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کی کیش بک کی جانچ پڑتال کے دوران تنخواہوں کی منتقلی کے مقصد سے تنخواہ اور الاؤنسز کے ہیڈ (520100) کے تحت کئی اوپن چیک جاری کیے گئے۔ جب کہ اگر کوئی ملازم تنخواہ کا اکاؤنٹ کسی دوسرے بینک میں رکھتا ہے، تو صرف کراس وصول کنندہ کے طور پر نشان زد ملازم کے نام پر ایک الگ چیک جاری کیا جاتا ہے۔

جن بجٹ ہیڈز سے بذریعہ اوپن چیک رقم نکلوائی گئی، ان ہیڈز کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے۔

ڈیلی ویجز، ہاؤس رینٹ، مسیلینس ایکسپینسز، آفیس سپلائیز اوور ٹائم، آف ڈے ویجز، پے اینڈ الاؤنسز، فوٹو اسٹیٹ رپیئر اینڈ مینٹینس ایکوئپمینٹس، رپیئر اینڈ مینٹینیس کمپیوٹر، ٹریولنگ الاؤنسز، مسیلینس ہیڈ انٹریزان کیش بک، بریومینٹ اینڈ ادھر ڈونیشننز، ڈیوٹیز اینڈ ٹیکسز پے ایبل، میڈیکل کلیمس، مسیلینس ایکسپینسز، آفیس رینٹ، ادھر لائیبلٹیز، پے اینڈ الاؤنسز، پروویڈنٹ فنڈ، ویکل ایکسپینسز فیول اینڈ آئل، ویکل ایکسپینسز رپیر اینڈ مینٹینینس، رسیو ایبل فرام واپڈا  ویلفیئر فنڈ ، واپڈا ویلفیئر فنڈ اور کچھ نا معوم ہیڈز جن کی رکارڈ سامنے آنے کے بعد ہی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

01۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: ریاض احمد پٹھان ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: یکم جنوری 2017 تا 17 جولائی 2017۔ رقم: 4481605 چوالیس لاکھ اکیاسی ہزار چھ سو پانچ روپے۔

02۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:غلام مرتضیٰ شاھ ۔۔۔۔ پیرڈ: 17 جولائی 2017 تا 21 جولائی 2017۔ رقم: 198727 ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سات سو ستائیس روپے۔

03۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:ظفر علی سولنگی۔۔۔۔ پیرڈ: 22 جولائی 2017 تا 13 اگست 2018۔ رقم: 1،73،63،396 ایک کروڑ تیہتر ہزار تریسٹھ ہزار تین سو چھیانوے روپے۔

04۔ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد: قربان علی جاموٹ۔۔۔ پیرڈ:یکم جنوری 2017 سے 13 اگست 2018 ٹوٹل رقم:2،20،43،728 دو کروڑ بیس لاکھ تینتالیس ہزار سات سو اٹھائیس روپے۔

.....................................

01۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:ظفر علی سولنگی۔۔۔۔ پیرڈ: 13 اگست 2018 تا 2 نومبر 2018 رقم: 60،00،074 ساٹھ لاکھ چوہتر روپے۔

02۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:نثار احمد میمن۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 28 نومبر2018 تا 05 فروری 2019۔ رقم: 8،42،107 آٹھ لاکھ بیالیس ہزار ایک سو سات روپے۔

03۔ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد: محمد اسماعیل جکھرانی۔۔۔۔ پیرڈ:13 اگست 2018 تا 05 فروری 2019 ٹوٹل رقم:68،42،181 اٹھسٹھ لاکھ بیالیس ہزار ایک سو اکیاسی روپے۔

......................

01۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:نثاراحمد میمن۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 06 فروری 2019 تا 15 جولائی 2019 رقم: 2،79،203 دو لاکھ اناسی ہزار دو سو تین روپے۔

02۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد:گلزار احمد دستی۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 16 جولائی 2019 تا 21 مئی 2021 رقم: 1،42،57،152 ایک کروڑ بیالیس لاکھ ستاون ہزار ایک سو باون روپے۔

03۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: اشفاق احمد بھٹی۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 21 مئی 2021 تا 10 جولائی 2021 رقم: 4،27،018 چار لاکھ ستائیس ہزار اٹھاون روپے۔

04۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: اشفاق احمد بھٹی۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 10 جولائی 2021 تا 07 ستمبر 2021 رقم: 35،96،305 پینتیس لاکھ چھیانوے ہزار تیس سو پانچ روپے۔

05۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: عقیل نور میمن ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 07 ستمبر 2021 تا 06 جون 2022 رقم: 25،03،283 پچیس لاکھ تین ہزار دو سو تراسی روپے۔

06۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: سجاد پرویز میمن ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 06 مئی 2022 تا 16مئی 2022 رقم: Nil

07۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: غلام فاروق تنیو ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 16 مئی 2022 تا 05 نومبر 2022 رقم: 10،44،699 دس لاکھ چوالیس ہزار چھ سو ننانوے روپے

08۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: منیر احمد پہنور ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 05 نومبر2022 تا 22 فروری 2023 رقم: 9،37،438 نو لاکھ سینتیس ہزار چار سو اڑتیس روپے

08۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: غلام فاروق تنیو ۔۔۔۔۔۔ پیرڈ: 22 فروری 2023 تا 18 جولائی 2023 رقم: 13،99،686 تیرہ لاکھ ننانوے ہزار چھ سو چھیاسی روپے

09۔ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد:  گل محمد نظامانی۔۔۔۔ پیرڈ:06 فروری 2019 تا مارچ 2024 ٹوٹل رقم:2،44،44،784 دو کروڑ چوالیس لاکھ چوالیس ہزار سات سو چوراسی روپے۔

ٹوٹل رقم: آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد: 5،33،30،693 پانچ کروڑ تینتیس لاکھ تیس ہزار چھ سو ترانوے روپے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملزمان میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد: قربان علی جاموٹ، محمد اسماعیل جکھرانی، گل محمد نظامانی شامل ہیں۔

جبکہ ملزمان ایگزیکٹو انجنیئرز آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد اکاؤنٹس اسکینڈل میں: ریاض احمد پٹھان، ظفر علی سولنگی، نثار احمد میمن، گلزار احمد دستی، اشفاق احمد بھٹی، عقیل نور میمن، غلام فاروق تنیو، منیر احمد پہنور
اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد کا ایک خاص کارندہ اسسٹنٹ لائن مین  بابر حسین زیدی جو اوپن چیک بینک سے کیش کرواتا شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن سے متعلق مزید تفصیلات بہت جلد اپلوڈ کردی جائیں گی۔ شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents