Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل جون 2017 تا جولائی 2024 کے سلسلے میں درج ایف آئی آر پر گرفتاریوں کا عمل شروع

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو اپنے ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث متعدد حیسکو افسران کی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق آج مورخہ 12 مارچ 2024 کو تقریباً صبح:9:30 بجے حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایف آئی اے ٹیم نے Raid کیا اور ایکٹنگ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد غیاث الدین سمیت اکاؤنٹس آفیسر غلام محمد اور دین محمد کیریو کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے غیر تصدیق شدہ انکشاف کے مطابق ابتدائی طور حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں ملوث 04 آپریشن ڈویژن کے افسران و اسٹاف جن کی تقریبآ 36 کے قریب تعداد بتائی جا رہی ہے۔ ان پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ جبکہ آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے سابقہ ایگزیکٹو انجنیئر اور موجودہ چیف کمرشل آفیسر حیسکو حیدرآباد نثار احمد میمن سمیت موجودہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل نظامانی کے خاص کارندے اسسٹنٹ لائن مین بابر زیدی کو بھی ہتھکڑی لگا کر ایف آئی اے ٹیم اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ جبکہ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد گل نظامانی سمیت اسکینڈل میں ملوث، متعدد دیگر حیسکو افسران گرفتاری کے خوف سے انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں۔

جبکہ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کاپی بھی اس وقت منظرعام پر آ گئی ہے! متعلقہ حیسکو افسران و اہلکاران کو ابتدائی طور تفتیشی عمل کیلئے ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے. جس سے ظاہر ہوتا ہے، اب مزید حیسکو افسران و اہلکاروں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents