Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو چیف انجنیئر کی جانب سے فیک آئی ڈی سے اپنے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

حیدرآباد: حیسکو چیف انجنیئر (آپریشن) روشن اوٹھو نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف سندس میمن کے نام سے فیک اکاؤنٹ سے جاری کیئے گئے بے بنیاد سوشل میڈیا ٹرائل اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف ایف آئی اے کی خدمات حاصل کر لی ہیں!!! ایف آئی اے انویسٹیگیشن آفیسر نے معاملے کی انکوائری ملزم کی تفتیش اور شناخت کیلئے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ-1 کی عدالت میں کیس فائل کروا دیا۔ اب ایف آئی اے باقاعدہ تحقیقات کریگی۔ 

یاد رہے کہ چند دن پہلے حیدرآباد کے مشہور و معروف سوشل میڈیا فیس بک پیج (حیدرآباد اپڈیٹس انفارمیشن) نام کے پیج پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے سینئر امیدوار کے طور اپنی خدمات آفر کرنے پر، مخالفین کی جانب سے چیف انجنیئر حیسکو روشن اوٹھو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف فیک آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی مہم کا آغاز کیا گیا اور روشن اوٹھو کے کیریئر اور ساکھ کو متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ جس کے بعد حیسکو چیف انجنیئر محمد روشن اوٹھو نے اس معاملے کو انتہائی سیریس لیکر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے۔


ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ II کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ-I، حیدرآباد

شکایت کنندہ: محمد روشن اوٹھو ولد خدا بخش اوٹھو، حیسکو چیف انجنیئر (آپریشن)

ملزم کے خلاف: مبینہ نامعلوم افراد

انکوائری # 49/2024 یو/سیکشن 20 اور 24 PECA 2016 PS-FIA CCRC Hyd اجازت کے لیے آرڈر U/S 155،، پی سی تفتیشی افسر/سب انسپکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر حیدرآباد: شکیل احمد بھٹو کی جانب سے  Cr.P.C کے U/s 155 پی ای سی اے 2016 کے غیر قابل شناخت جرم میں تفتیش کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

اپنی جمع کرائی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ مذکورہ شکایت کنندہ نے شکایت کی ہے، کہ ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ جس کا عنوان ہے " سندس میمن کا یو آر ایل https://www.facebook.com/wikiiileaks.shah.latif?mibextid=JRoKGi اس اکاؤنٹ کے ذریعے درخواست گذار حیسکو چیف انجنیئر محمد روشن اوٹھو کے خلاف مسلسل جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ اس کے پیچھے محرک یہ ہے، کہ محمد روشن اوٹھو حیسکو میں سینئر عہدے کے امیدوار ہیں اور یہ الزامات ان کے پروموشن کو خراب کرنے کے لیے لگائے جا رہے ہیں، جس کو یہ ان کے خلاف مکمل طور منصوبہ بندی کہ تحت ایک پروپیگنڈہ تصور کرتے ہیں۔ جس سے ان کی ذاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو درہم برہم کر دیا گیا ہے۔

فیس بک کے کچھ معروف پیجز جیسے "حیدرآباد اپڈیٹس انفارمیشن پر، شکایت کنندہ کی درخواست پر غیر قابل شناخت جرم U/S 155 Cr.P.C کی تحقیقات کی اجازت دینے کی التجا کی گئی۔

پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پی ای سی اے) 2016 کے تحت  تفتیشی افسر کو سنا اور ریکارڈ پر موجود مواد کا جائزہ لیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے، کہ نامعلوم افراد سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور تفتیشی افسر کو معاملے کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ لہٰذا اس کے ذریعے کیس کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور مورخہ 19 اپریل 2024 کو بغیر کسی ناکامی کے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents