Header Ads Widget

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار، ایگزیکیٹو انجنیئر فیسکو محمد اطہر کی ضمانت درخواست مسترد

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: فیصل آباد 

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سرگودھا میں تعینات فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے ایگزیکٹو انجینئر محمد اطہر کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کمپوزٹ سرکل ٹیم کی 

جانب سے منگل کے روز گرفتاری سے قبل ضمانت کی توثیق کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔

ملزم محمد اطہر اور اس کے اسٹاف کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کچھ Stone crushing Units کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا گیا تھا۔

دریں اثناء سی ای او فیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے، کہ صنعتی صارفین فیسکو کی اولین ترجیح ہیں۔ انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لہذا صنعتوں کے لیے لوڈ مینجمنٹ صفر ہے۔

ہوزری مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او فیسکو نے مزید کہا، کہ ان کی ایسوسی ایشن کی بجلی سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے، تاکہ انہیں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں فرخ اقبال کے مطالبے پر سی ای او فیسکو نے اعلان کیا، کہ اس شعبے کے لیے جلد ہی ہی ایک خصوصی فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔

اس موقع پر فیسکو جنرل منیجر (ٹیکنیکل) عامر محبوب الٰہی، جنرل منیجر (کسٹمر سروسز) راؤ حیات، جنرل منیجر (آپریشن) عمر حیات گوندل، کمپنی سیکرٹری عابد رشید اور ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر حاجی سلامت بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents