Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو افسران کی پروموشن پالیسی اور کمپنی سی ای او کی مقرری کے طریقہ کار پر اعتراض کرنے والا انجنیئر بشیر احمد کون؟

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر حیسکو سے متعلق ایک تحریری کمپلینٹ بہت تیزی سے 

وائرل ہوئی ہے۔ جس میں حیسکو میں حالیہ پروموشن حاصل کرنے والے افسران کے پروموشن پالیسی کے برعکس پروموشن کرنے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی مقرری کے طریقہ کار پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

ادارے اور سروس قوانین کو نظر انداز کرنے پر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور حیسکو ایچ آر کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا ہے۔ ساٹی پاڑا لطیف آباد حیدرآباد کے رہائشی بشیر احمد کے نام سے یہ لکھی ہوئی تحریر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

شکایت فیڈرل منسٹر  اور فیڈرل سیکریٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن اسلام آباد کو براہ راست لکھی گئی ہے۔ نیب، ایف آئی اے اور متعلقہ ایجنسیز کی کلیئرنس لیئے بغیر کچھ حیسکو افسران کے پروموشنز کر دیئے گئے ہیں۔ جب کہ ایسے افسران پر کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں اور نیب اور ایف آئی اے میں انکوائریاں چل رہی ہیں۔

بلکل اسی طرح پرائیویٹ کمپنی سی ای او کی مقرر کیلئے دبئی یو اے ای کے نیوز پیپر میں ایڈورٹائزمنٹ دی گئی ہے، جو PPRA قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کمپنی سی ای او کی مقرری کے ٹرم اور کنڈیشنز میں بہت بڑا اختلاف سامنے آیا ہے۔

خفیہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے، کہ بشیر احمد نام سے جو کمپلینٹ درج کروائی گئی ہے، حقیقت پر مبنی ہے اس میں درج تمام حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہو سکتا ہے وزارتِ توانائی حیسکو میں اپنی مرضی کا کمپنی سی ای او مقرر کروانا چاہتی ہو، جس کی یہ ایک کڑی ہے۔

آنے والا چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کون ہوگا؟

ایک خیال ظاہر کیا جا رہا ہے، کہ آنے والے دنوں میں حال ہی میں PPMC سے واپس آنے والے سپریٹینڈنگ انجنیئر طفیل احمد شیخ جو چند دن پہلے سپریٹینڈنگ انجنیئر سے چیف انجینئر پروموٹ ہوا ہے، آنے والا چیف ایگزیکٹو آفیسر یعنی کمپنی سی ای او بن جائے، جس کے کافی سارے امکانات ظاہر کیئے جا رہے ہیں۔ اس وقت نئے سی ای او حیسکو کو لیکر بہت بڑی بحث چھڑ گئی ہے اور طرح طرح کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents