حیسکو اب بھی واپڈا کے ماتحت؟ خود مختاری کے دعوے اور عملی حقیقت میں تضاد؟
وزارتِ توانائی حکومتِ پاکستان نے کئی برس قبل پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو خود مختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت علیحدہ اداروں کے طور پر تشکیل دیا۔ مقصد یہ تھا کہ ان پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو انتظامی خود مختاری دی جائے، تاکہ یہ کمپنیاں اپنے فیصلے خود کر سکیں اور بہتر سروس فراہم کر سکیں۔ تاہم، آج بھی کئی اہم معاملات میں یہ کمپنیاں، بالخصوص حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) واپڈا ہاؤس لاہور سے عملی طور پر جُڑی ہوئی نظر آتی ہے۔
اہم سوالات جو جواب طلب ہیں:
1. حیسکو
کے ملازمین کے فائنل پینشن واجبات اب بھی واپڈا
ہاؤس لاہور سے کیوں جاری کیے جاتے ہیں؟
2. حیسکو
ملازمین کے GPF
جنرل پروویڈنٹ فنڈ GLI گروپ لائف انشورنس)، اور WWF ورکرز ویلفیئر فنڈ کی (ادائیگیاں) بھی واپڈا کے توسط سے ہی کیوں کی جاتی ہیں؟
3. حیسکو میں موجود ریجنل ٹریننگ کالج
(RTC)، جامشورو اور
آپریشن سرکل ٹریننگ سینٹرز (CTC) جیسے اداروں کی موجودگی کے باوجود، گریڈ 16 اور
اس سے اوپر کے انجنیئرز اور افسران کو واپڈا ہاؤس لاہور، اسلام آباد، اور فیصل
آباد DPE
اور ٹریننگ کیلئے کیوں بھیجا جاتا ہے؟ ان کے نتائج اور
نوٹیفکیشنز بھی واپڈا سے ہی کیوں جاری ہوتے ہیں؟
4. جب اس وقت وزارتِ
توانائی کے ماتحت پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیاں خود مختار کارپوریٹ طرز پر کام کر رہی
ہیں، تو ان کے افسران و ملازمین پر اب بھی ڈسیپلنری کیسز اور واپڈا سروس رولز
ریگیولیشنز کیوں لاگو کیے جاتے ہیں؟ کیا کمپنی خود اپنے رولز ریگیولیشنز بنانے سے
قاصر ہے؟ یا نا اہل ہے؟
کیا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس اختیار نہیں؟
اگر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی
کمپنی (حیسکو) واقعے ہی ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصلہ
سازی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں؟ تو پھر یہ تمام تربیتی، مالی اور انتظامی فیصلے
حیسکو کے اندرونی ڈھانچے میں کیوں نہیں کیے جا سکتے؟ کیا یہ بورڈ ان اہم معاملات
پر غور نہیں کر سکتا اور ایسا نظام وضع نہیں کر سکتا؟ جس سے حیسکو مکمل طور پر ایک
خودمختار ادارہ بن کر سامنے آئے؟
تجزیہ:
یہ صورتحال نہ صرف انتظامی کنفیوژن کو جنم دیتی ہے، بلکہ ملازمین اور عام صارفین دونوں کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے۔ اگر حیسکو جیسے ادارے مکمل خود مختار اور با اختیار نہیں؟ تو پھر "خود مختاری" کا دعویٰ محض ایک دکھاوہ محسوس ہوتا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔