آرٹیکل: بلاکر نیوز | مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد
فیض اللہ ڈاہری کی بطور سی ای او حیسکو کارکردگی کا تقابلی جائزہ
فیض اللہ ڈاہری نے مورخہ: 14 جنوری 2025 کو بطور قائم مقام سی ای او حیسکو کے طور پر چارج سنبھالا ۔ ان کی تقرری مورخہ: 13 جنوری 2025 کو حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مشترکہ منظوری سے ہوئی۔
فوکس اور ترجیحات:
چارج سنبھالنے پر، فیض اللہ ڈاہری نے حیسکو کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا، کہ وہ ایک متحد ٹیم کے طور پر کام کریں، اور اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے انجام دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی فرد تنہا اہداف حاصل نہیں کر سکتا اور حیسکو کی ترقی کے لیے مضبوط ٹیم ورک وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نادہندگان سے بقایا جات کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنائیں، بجلی چوری کے خلاف "چوکیداری نظام" کے تحت کارروائیاں تیز کریں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے حیسکو کے عملے کو یہ بھی ہدایت کی، کہ وہ ہر وقت اپنے موبائل فون آن رکھیں، صارفین کو سہولت فراہم کریں، عوام کے ساتھ شائستہ رویہ رکھیں اور حقیقی شکایات کے فوری حل کے لیے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں ۔
سیاسی و عوامی روابط:
ایم کیو ایم پاکستان جماعت سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری سے ملاقاتیں کی اور بجلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم کیو ایم وزراء نے حیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے، ڈیٹیکشن بلوں کے خاتمے اور خراب ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صارفین کی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر سب ڈویژن میں کھلی کچہری کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا۔
سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے ایم کیو ایم
پاکستان کے وزراء کو یقین دلایا، کہ ان کے مطالبات اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں
پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بجلی سے متعلق مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں
عوامی نمائندوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے
عوامی شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان
کیا۔ مزید برآں، انہوں نے صارفین پر زور دیا، کہ وہ اپنے بجلی کے بل براہ راست
بینکوں میں جمع کرائیں، اور بجلی قانونی ذرائع سے استعمال کریں۔
ایک حیسکو انجنیئر کی بنسبت حیسکو فنانس سے
تعلق رکھنے والے کی کارکردگی کیسی رہے گی؟
چونکہ ڈاہری کا تعلق حیسکو فنانس سے ہے، اس لیے وہ تنظیم کے مالی پہلوؤں پر مضبوط توجہ مرکوز کر سکتے ہیں، جیسے کہ محصولات جمع کرنا اور اخراجات کا انتظام کرنا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے، کہ ان کا غیر تکنیکی پس منظر حیسکو کے تکنیکی پہلوؤں کے انتظام کو کیسے متاثر کرے گا؟
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے، کہ کسی بھی CEO کی کارکردگی کا اندازہ کئی عوامل سے لگایا جاتا ہے، بشمول تنظیم کی مالی صحت، آپریشنل کارکردگی، صارفین کے اطمینان اور ملازمین کے مورال وغیرہ جیسے پہلوؤں سے، ڈاہری کی کارکردگی کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے، حیسکو ریجن میں ان کی پیشرفت کا جائزہ لینا ہوگا۔
کارکردگی اور نتائج:
ایک مجموعی سروے سے ظاہر ہوتا ہے، کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کے CEO بننے سے حیسکو کی ریکوری اور لائن لاسز میں بہتری آئی ہے اور عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ادارے میں کرپشن کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ادارے میں انجنیئرز اور نان انجنیئرز افسران اور ملازمین کی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں، جس سے ادارے میں ملازمتوں کا رجحان بڑھیگا اور ورک لوڈ میں کمی اور پرفارمنس میں بہتری ہو سکے گی۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔