پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز (DISCOs) سے متعلق حکومت کا اہم اعلامیہ جاری
وزارت توانائی (پاور ڈویژن)
نے ملک بھر کی تمام ڈسکوز (DISCOs)
کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
✅ تمام ڈسکوز میں کسی بھی کیڈر پر براہِ راست نئی
بھرتیاں فی الحال روک دی گئی ہیں۔
✅ جینکوز (GENCOs) کے زائد ملازمین کو ڈسکوز
میں موجود خالی اسامیوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
✅ لائن مین (LM) اور اسسٹنٹ لائن مین (ALM) کی تمام خالی اسامیاں اب "صرف آؤٹ سورسنگ" کے ذریعے پر کی جائیں گی، براہِ راست بھرتی نہیں ہوگی۔
✅ ہر ڈسکو کو 27 اگست 2025 تک تفصیلی آؤٹ سورسنگ پلان
اور ٹائم لائن وزارت کو جمع کروانا ہوگی۔
✅ وزارت نے واضح کیا
ہے، کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں معاملے کو سنگین
سمجھا جائے گا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق: یہ فیصلہ بجلی کے اداروں میں
افرادی قوت کی تنظیم نو اور کارکردگی میں بہتری کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
\#وزارت\_توانائی
#DISCOs #Outsourcing
#بجلی #پاکستان
ٹریڈ یونینز کا مؤقف اور اہم
سوالات
تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں
ملازمین کے حقوق کے لیے سرگرم ٹریڈ یونین اور ملازمانہ حقوق کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کی جانب سے لائن
مین (LM) اور اسسٹنٹ لائن مین (ALM) کی آؤٹ سورسنگ پالیسی پر
سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پہلا نکتہ:
لائن مین یا اسسٹنٹ لائن مین
بننے کے لیے باقاعدہ ٹیکنیکل تربیت اور سرٹیفکیٹ لازمی ہوتا ہے۔ صرف اس تربیت اور جسمانی
مضبوطی کے بعد ہی انہیں ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن برقی لائنوں پر کام کرنے کی اجازت
ملتی ہے۔ آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ایسے حساس اور خطرناک کام کا ذمہ دینا نہ صرف غیر عملی
بلکہ ملازمین اور عوام دونوں کے لیے شدید خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
دوسرا نکتہ:
موجودہ پالیسی میں یہ وضاحت
شامل نہیں کہ "َاے کیٹیگری کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں" کو حسبِ روایت ریگولر بنیادوں
پر اسسٹنٹ لائن مین بھرتی کیا جائے گا یا انہیں بھی آؤٹ سورسنگ کے تحت ملازت دی جائیگی؟
یہ غیر یقینی صورتحال متعدد سوالات کو جنم دیتی ہے اور شہداء کے خاندانوں میں بے چینی
کا باعث بن رہی ہے۔
تاہم پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی ٹریڈ یونینز اورملازمین کے حقوق کی نمائندہ تنظیموں کا یہ مطالبہ ہے، کہ حکومت اور وزارتِ توانائی ان پالیسی نکات کو فوری طور پر واضح کرے، تاکہ نہ صرف
ملازمین کے مستقبل کو تحفظ مل سکے، بلکہ بجلی کے نظام کی سیکیورٹی اور کارکردگی بھی
متاثر نہ ہو۔
\#وزارت\_توانائی
#DISCOs #Outsourcing
#ملازمین\_کے\_حقوق #پاکستان
ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نامنظور!
وزارتِ توانائی کی جانب سے
لائن مین (LM)
اور اسسٹنٹ لائن مین (ALM)
کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اور ان کی نمائندہ ٹریڈ
یونینز نے مسترد کر دیا ہے۔
کیوں مسترد کیا ہے اور وجہ
کیا ہے؟
کیونکہ لائن مین اور اسسٹنٹ
لائن مین کا کوئی عام رواجی کام نہیں، بلکہ اس کے لیے سخت جسمانی مضبوطی، مہینوں اور سالوں کی باقاعدہ
تربیت اور سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ ایسے حساس اور خطرناک کام کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے کرنا
ملازمین کی زندگیوں اور عوام کی حفاظت دونوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔
اہم سوالات:
اگر کوئی ملازم ڈیوٹی کے دوران
شہید ہو جائے، تو اس کے بچوں کو ہمیشہ ریگولر بنیادوں پر بھرتی کیا جاتا رہا ہے۔ مگر
حکومت کی نئی پالیسی میں یہ بات بالکل واضح نہیں، کہ آیا شہداء کے بچوں کو بھی ریگولر
نوکری دی جائے گی یا آؤٹ سورسنگ کے تحت غیر یقینی مستقبل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا
جائے گا؟
ٹریڈ یونینز اور ملازمین کے حقوق کی نمائندہ تنظیموں کا واضح مؤقف :
ملازمین کے خون پسینے اور
قربانیوں کو نظرانداز کر کے آؤٹ سورسنگ پالیسی مسلط نہیں ہونے دی جائے گی۔ یہ فیصلہ
نہ صرف غیر منصفانہ ہے, بلکہ بجلی کے نظام کی سلامتی اور عوام کی جانوں کے لیے بھی شدید
خطرہ ہے۔
ٹریڈ یونین ترجمان نے کہا کہ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت
فی الفور اس پالیسی کو واپس لے، ورنہ ملک بھر کی ڈسکوز میں سخت احتجاجی تحریک شروع
کی جائے گی۔
\#وزارت\_توانائی
#DISCOs #Outsourcing
#ملازمین\_کے\_حقوق #احتجاج
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔