بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
⚡حیسکو افسران و ملازمین کے کیریئر داؤ پر!
نجکاری کمیشن کی پالیسی سے بھرتیاں، پروموشنز اور ترقیوں میں رکاوٹ! ملازمین میں شدید بے چینی. ماہر انجینئرز کا بیرونِ ملک رخ کرنے کا خدشہ۔
- کیا حکومت پاور سیکٹر کو بحران سے بچا پائے گی؟
ذرائع کے مطابق پرائیویٹائزیشن کمیشن آف پاکستان (PCP) نے دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی طرح حیسکو میں بھی ملازمین کی بھرتیوں، ترقیوں اور پروموشنز کو اپنی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ اس فیصلے نے کمپنی کے افسران و ملازمین میں سخت بے یقینی اور بے چینی پیدا کر دی ہے۔
حیسکو ملازمین کا کہنا ہے، کہ حکومتِ پاکستان کے
ماتحت کام کرنے والا "نجکاری کمیشن" اگر اس طرح حیسکو افسران و ملازمین
کی (ترقیوں اور پروموشنز) میں رکاوٹ ڈالے گا، تو یہ عمل سراسر ناانصافی کے مترادف سمجھا
جائیگا اور اس پالیسی کے باعث نہ صرف حیسکو اور دیگر پاور سیکٹر ملازمین کے کیریئر
غیر یقینی صورتحال کا شکار بن جائینگے؟ بلکہ مستقبل میں انجنیئرز اور ٹیکنیکل
اسٹاف کی بھرتیاں بھی متاثر ہو جائینگی۔
ماہرین کے مطابق جاب سیکیورٹی نہ ہونے کے سبب انجینئرز
اور ہنر مند ملازمین بیرونِ ملک ملازمتوں کو ترجیح دینے لگیں گے، جس کے نتیجے میں پاکستان
کا پاور سیکٹر ماہر افرادی قوت سے محروم ہو سکتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف بجلی کے شعبے
بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
اہم سوال یہ ہے، کہ کیا نجکاری کمیشن کا یہ اقدام واقعی اصلاحات کے لیے ہے یا پھر یہ عمل (افسران و ملازمین) کی ترقی اور مستقبل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن رہا ہے؟ اس بارے میں حکومت کو فوری طور پر وضاحت اور ملازمین کو یقین دہانی کرانا ہوگی، تاکہ پاور سیکٹر میں پائی جانے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کیا جا سکے۔
01۔ ماہرین کی
رائے:
- حیسکو اور دیگر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ملازمین اپنی (لیبر یونینز اور نمائندہ پلیٹ فارمز) کے ذریعے مؤثر آواز بلند کریں۔
- غیر یقینی صورتحال کے باوجود پروفیشنلزم اور کارکردگی کو برقرار رکھیں تاکہ ادارے کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔
2. حکومت عہدیداران کیلئے تجاویز:
ـ ترقیوں اور بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور بروقت بنانے کیلئے پالیسی میں واضح لائحہ عمل طے کیا جائے۔
ـ پاور سیکٹر کے ہنر مند افراد کو برقرار رکھنے کیلئے جاب سیکیورٹی اور کیریئر گروتھ کی ضمانت فراہم کی جائے۔
ـ نجکاری کمیشن کے اقدامات کو حیسکو اور دیگر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ملازمین کے حق میں واضح اور شفاف طریقے سے نافذ کیا جائے، تاکہ ملازمین کا اعتماد بحال ہو سکے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔