حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو کی جانب سے
غیر قانونی لوڈ ایکسٹینشن پر سخت نوٹس کا معاملہ اور اندر کی کہانی: حیسکو اور میاں برادرز اسٹون کرشر پلانٹ کی مبینہ ملی بھگت پر اہم سوالات:
حیدرآباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) سرکل لاڑ حیدرآباد کی جانب سے طویل عرصہ قبل (12 دسمبر 2025ء کو) جاری کیے گئے ایک اہم سرکاری نوٹس میں انکشاف ہوا تھا، کہ میاں برادرز اسٹون کرشر پلانٹ (بھولاری شہباز) نے منظور شدہ 160 کلو واٹ کے برعکس 270 کلو واٹ یعنی 110 کلو واٹ اضافی لوڈ غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ اس سنگین خلاف ورزی پر کمپنی نے 7 دن کی مہلت دی تھی۔
چونکہ یہ دستاویز پرانی ہو چکی ہے، لہٰذا اس معاملے پر درج ذیل اہم اور سلگتے ہوئے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں:
اہم سوالات اور دہشت ناک حقائق:
کیا اضافی لوڈ قانونی ہوا؟ یہ ایک بڑا سوال ہے؟ کہ آیا اب تک میاں برادرز اسٹون کرشر پلانٹ والوں نے مجاز اتھارٹی سے اپنا یہ اضافی لوڈ قانونی طریقے سے منظور کروا لیا ہے، یا یہ فائل بھی دیگر فائلوں کی طرح دبا دی گئی ہے؟
اضافی لوڈ چلانے پر حیسکو نے اب تک کتنے ایسے پلانٹس اور دیگر انڈسٹریل کمرشل کنیکشن پر جرمانہ عائد کیا؟ اور ان کی تفصیلات پبلک کیوں نہیں کی گئیں؟
رشوت اور ماہانہ منتھلی کا کھیل: کیا بھاری رشوت اور مبینہ ماہانہ "منتھلی" کے عوض یہ غیر قانونی اور کالا کاروبار آج بھی جوں کا توں دندناتے ہوئے جاری ہے؟
بوگس ٹرانسفارمر کا معاملہ: تکنیکی طور پر جب سائٹ پر اضافی لوڈ مسلسل چل رہا ہے، تو اس کا سیدھا سا مطلب یہ بنتا ہے کہ وہاں نصب کردہ ٹرانسفارمر بھی بوگس یا منظور شدہ صلاحیت سے ہٹ کر غیر قانونی طور پر لگایا گیا ہے، جس کی جانچ کیوں نہیں کی جا رہی؟
حیسکو انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی خاموشی اور مبینہ غفلت اس بات کی غمازی کرتی ہے، کہ با اثر افراد پر قانون کا نفاذ آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے؟ باخبر حلقے اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں، کہ اس کرپشن اور قواعد سے ہٹ کر چلنے والے پلانٹس کے خلاف فوری شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے۔
اور جس طرح عام عوام اور بجلی صارفین سے حیسکو انتظامیہ کوئی رعایت نہیں کرتیں بلکل اسی طرح ان غیر قانونی اضافی لوڈ پر کمرشل اور انڈسٹریل کنیکشن چلانے والوں کا سخت احتساب کیا جائے نہ کہ میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر ادارے کو ہی چونا لگایا جائے!



0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔