حیسکو میں کروڑوں روپے کا منصوبہ مالی غبن کا شکار؟
ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ (TRW) تین سال کا لمبہ عرصہ گذر جانے کے باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکا۔
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے صارفین کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزارتِ توانائی کی ہدایات پر جون 2024 میں حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک انتہائی اہم منصوبے کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد حیسکو کے چاروں آپریشن سرکلز (حیدرآباد، لاڑ، میرپورخاص اور نوابشاہ) میں "ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ" (TRW) کا قیام اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر تھا۔
منصوبے کی افسوسناک صورتحال:
بجٹ کا ضیاع: اس منصوبے کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جس میں سے 8 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم متعلقہ ٹھیکیدار (چاولا) کو ادا کی جا چکی ہے۔
ناقص کارکردگی: رقم کی خطیر ادائیگی کے باوجود، تعمیر کی گئی عمارت کا حال یہ ہے کہ چھت تاحال نہیں ڈالی جا سکی، اور استعمال ہونے والا مٹیریل انتہائی ناقص ہے۔
سستی اور غفلت: 6 ماہ کا ڈیڈ لائن رکھنے والا منصوبہ گزشتہ 3 سالوں سے "رولڑے" کا شکار ہے۔ اب جون 2026 میں دوبارہ اس کام کی تکمیل کے لیے نئی رقم مختص کی جا رہی ہے۔
عوام پر اثرات:
حیسکو انتظامیہ کی نااہلی کا خمیازہ عام صارفین بھگت رہے ہیں۔ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے ورکشاپ نہ ہونے کے باعث صارفین نجی مستریوں کو بھاری رقوم اور رشوت دینے پر مجبور ہیں، جبکہ سسٹم کی خرابیوں کا بوجھ بھی عوام ہی اٹھا رہے ہیں۔
مطالبہ:
سوال یہ ہے کہ آخر یہ رقم کہاں خرچ کی جا رہی ہے؟ وزارتِ توانائی اور وفاقی تحقیقاتی اداروں (FIA) سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن، ناقص میٹریل اور تاخیر کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ٹرانسفارمر ریکلیمیشن ورکشاپ کا جلد از جلد قیام یقینی بنایا جائے تاکہ حیسکو صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔