ویب ڈیسک حیدرآباد: حیسکو میں ایک سول سب انجنیئر کو جعلی (بی-ٹیک) ڈگری پر جعلی پروموشن کے چرچے اخباری سرخیوں اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔
Dy. Manager TMP HESCO Letter to XEN Civil
توجہ طلب برائے حیسکو (ایڈمن) افسران
حیسکو (سول) سب انجنیئر ظفر سومرو کی جعلی بی-ٹیک ڈگری کے متعلق پہلا ثبوت ملاحظہ فرمائیں۔
بریکنگ نیوز۔۔۔ جی جناب یہ ہے وہ لیٹر جو ڈپٹی مینجر TMP حیسکو حیدرآباد جناب مانجھی خان صاحب کے لیٹر کے جواب میں ایگزیکٹو انجینئر سول ورکس ڈویژن حیسکو حیدرآباد نے لکھا/ ڈپٹی مینجر TMP حیسکو حیدرآباد نے ایگزیکٹو انجینئر سول ورکس ڈویژن حیسکو حیدرآباد سے حیسکو سول سب انجنیئر ظفر سومرو کی B-Tech ڈگری کی تصدیق کے متعلق بذریعہ لیٹر مورخہ 18 جنوری 2018 کو لکھا تھا اور پھر ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ جناب ایگزیکٹو انجینئر سول ورکس ڈویژن حیسکو حیدرآباد نے اس لیٹر کا جواب کیا دیا تھا؟
ایگزیکٹو انجینئر سول ورکس ڈویژن حیسکو حیدرآباد نے ڈپٹی مینجر حیسکو TMP مانجھی خان صاحب کو لکھا/ کہ جناب سول سب انجنیئر ظفر سومرو کی B-Tech کی ڈگری کی تصدیق ہم نہیں کر سکتے/ کیوں کہ اس کی Admission اور Study Leave آپ نے اور آپ کے دفتر نے منظور کی تھی۔ لہٰذا آپ اور آپ کا دفتر اس کے متعلق بہتر جانتا ہے/ مگر ہاں آپ کی مزید رہنمائی کیلئے اتنا ضرور بتا رہے ہیں. کہ B-Techکی ڈگری 02 سالہ ہوتی ہے اور ایک سرکاری ملازم کو ایڈمیشن اور ریگیولر کلاسز اسٹڈی کیلئے کم سے کم 365 تین سو پینسٹھ دن کی چھٹی منظور کرانی ہوتی ہے/ جبکہ حیسکو سول سب انجنیئر ظفر سومرو کو آپ کے دفتر نے Study purpose کیلئے صرف days-92 کی چھٹی منظور کی تھی/ جس میں Summer vacation بھی شامل ہے آپ کی جانکاری کیلئے ہم صرف اتنا ہی ارسال کر رہے ہیں۔
اس کے بعد ملاحظہ فرمائیں واپڈا پیغام کے جانے مانے مرکزی جنرل سیکریٹری ساجن پہنور کا اپنے پیغام یونین کے لیٹر پیڈ پر حیسکو سول سب انجینئر ظفر سومرو کی B-Tech کی جعلی ڈگری کے متعلق ڈائریکٹر جنرل FIA جناب بشیر احمد میمن اور جناب مصدق احمد خان مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو واپڈا ہاؤس لاہور کو 05 جون 2018 کو لکھا گیا لیٹر۔ اب یہ اور بات ہے کہ ساجن پہنور اس بات سے مکر جائے۔
کہ یہ لیٹر پیڈ اس نے نہیں لکھا یہ بھی جعلی ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کیوں کہ اکثر ایسے اوقات میں وہ اپنے مفاد کی خاطر اپنی ہی باتوں اور اپنے ہی لکھے ہوئے لیٹرز سے مکر گیا ہے، جو اس کا پرانا وطیرہ ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0
تبصرے
تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔