اسلام آباد (راناغلام قادر) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کردی ہے سرکاری ملازمین کو حساس معلومات والے سوشل میڈیا گروپ چھوڑنے کی سفارش کی گئی۔
اہم معلومات شیئرکرنے سے جاری آپریشنز خطرے میں پڑسکتا ہے، وفاقی حکومت نے اہم ایڈوائزری جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق ایڈوائزری میں بعض سرکاری اداروں کے ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے-ملازمین کو حساس معلومات والے واٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر گروپ فوری چھوڑنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی- ایڈوئزاری تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژن کے سیکریٹریز اورصوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھجوادی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بعض سرکاری اداروں کے ملازمین اہم سرکاری معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں-اہم معلومات شئیر کرنے سے جاری آپریشنز خطرے میں پڑسکتا ہے۔ اس لئے ملازمین کو سوشل میڈیا فورمز کے استعمال سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں ملازمین کو حساس معلومات والے واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر گروپ فوری چھوڑنے- حساس معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے گریز کرنے- حساس معلومات والے گروپس بلاک کرنے کیلئے انکی نشاندہی اور ملازمین کو اپنی معلومات محفوظ بنانے کیلئے دوہری تصدیق کا نظام اپنانے کی سفارش کی گئی۔



0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔