پیپکو نے اختیارات پیپکو سے (پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز) کے حوالےکرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے۔ جس کی کاپی پیپکو نے متعقلہ تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو ارسال کردی ہیں۔
نامہ نگار: موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق GM HR پیپکو واپڈا ہاؤس لاہور صغیر احمد نے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے پیپکو کے ماتحت تمام HR سے متعلق معاملات کے تمام (اختیارات) (پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز) کے حوالے کرنے کا تفصیلی لیٹر جاری کردیا ہے۔
جس کے مطابق پیپکو میں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے ملازمین کے HR سے متعلق جتنے معاملات ہیں جیسے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن یا ڈسیپلنری کیسز کے متعلق تمام اختیارات پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ اس لیٹر کی کاپی پر تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی BOD سے منظوری کے بعد فوری عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کیوں کہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز نے اپنی اپنی کمپنی کے افسران و ملازمین کیلئے اب تک ٹرانسفر پوسٹنگ/ ڈیپوٹیشن اور ڈسیپلنری کیسز کے متعلق کوئی پالیسی مرتب نہیں کی ہے۔ لہٰذا یہ اختیارات پیپکو سے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو واپس کرنے کیلئے ان تمام معاملات کے متعلق پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی اپنی BOD کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کوئی نئی پالیسی مرتب کرے۔
اور اگر ایسا کوئی کیس جو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی BOD سے بھی تجاوز کر جائے/ تو پھر اس صورت میں صرف کمپنی کی BOD کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس کے متعلق پیپکو سے رابطہ کرے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔