Header Ads Widget

لاہور: بجلی چوری میں ملوث ہونے اور ڈیوٹی میں غفلت کا الزام، ایک اسسٹنٹ مینجر سمیت تین لیسکو اہلکار ملازمت سے برطرف

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: لاہور

لاہور: بجلی چوری میں ملوث ہونے اور فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر، ایک اسسٹنٹ مینجر سمیت تین لیسکو اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

لیسکو کمپنی: ترجمان کہ مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پر کرپٹ اور نا اہل افسران و ملازمین کے خلاف مزید محکمانہ کارروائیاں جاری ہیں

کمپنی ترجمان کا کہنا تھا، کہ چیف انجینئر (آپریشنز) محمد عباس نے اسسٹنٹ منیجر وحید ظفر، لائن سپرنٹینڈنٹ رضوان ظفر اور ایک میٹر ریڈر محسن کو بجلی چوری میں ملوث ہونے اور اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر، لیسکو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ محمد عباس نے کہا کہ کرپٹ افسران اور ملازمین نہ صرف ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید معاشی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خبردار کیا کہ لیسکو میں ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کی بنیاد پر عمل در آمد کیا جائیگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents