بریکنگ نیوز: حیسکو کی موسٹ کوالیفائیڈ ہارڈ ورکر اور ایماندار عورت چیف فنانشل آفیسر حیسکوحیدرآباد میڈم حنا ٹالپر کو ہٹانے کیلئے مہم شروع ہوگئی
ہمیں معلوم ہے یہ کون سے صحافی کو کتنے پیسے دیکر یہ پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے یہ صحافی کہاں مر گئے تھے؟ جب حیسکو میں صارفین کو 02 کروڑ روپے کے اضافی یونٹ لگائے گئے تھے/ یہ صحافی کہاں تھے؟ جب حیسکو میں غیر قانونی اپائنٹمنٹ کی گئیں تھیں؟ یہ صحافی حضرات تب کہاں تھے؟ جب حیسکو میں من پسند لوگوں کو غیر قانونی سینیارٹی دیکر غیر قانونی اور جعلی ڈگریوں پر پروموشن اور ترقیاں دیدی گئیں۔
جبکہ سروس رولز کے مطابق حیسکو واپڈا میں جو افسر یا ملازم جنرل کوٹا میں (کانٹریکٹ) پربھرتی ہوگا اس کو مقررہ مدت یعنی 02 سالہ کامیاب سروس بعد حیسکو واپڈا لازماً مستقل سروس دینے کا پابند ہے۔ تو اب ان کی سروس ریگیولرزائیشن کے بجائے ان کے کیریئر کو تباہ و برباد کرنے کیلئے ایک مافیہ بھرپور مہم چلا رہی ہے مگر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ پاک اس کرپٹ مافیہ کے خلاف (میڈم حنا ٹالپر) کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کا حوصلہ عطا فرمائےہم حق پرستوں کے ساتھ ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔