Header Ads Widget

انکوائری میں سسپینڈ سابقہ حیسکو پبلک رلیشن آفیسر محمد صادق کبر کو کلین چٹ دیکر بحال کردیا گیا

بریکنگ نیوز۔۔۔ اکتوبر 2020 میں حیسکو پبلک ریلیشن آفیسر محمد صادق کبر کو حیسکو انتظامیہ نے سسپینڈ کرکے واپڈا ہاؤس لاہور رلیو کردیا تھا۔ تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حیسکو سابقہ پبلک رلیشن آفیسر محمد صادق کبر پر حیسکو ایڈورٹائیزمنٹ اور پبلشنگ کے حوالے سے حیسکو کی بڑی رقم خورد برد کرنے کا الزام عائد تھا جس میں کچھ اور حیسکو افسران بھی ملوث تھے۔ حیسکو ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں مختلف اخبارات اور PNS کی طرف سے لاکھوں روپے کے جعلی بل بنانے اور اخبارات کی بقایاجات کی مد میں شکایتوں پر سسپینڈ کر کے انکوائری کنڈکٹ کی گئی تھی۔ مگر معاملے کو پبلک ہونے سے اندر ہی اندر دبادیا گیا تھا۔


تاہم نامہ نگار کے مطابق جب پیپکو نے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ڈسیپلنری کیسز کے اختیارات خود پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی اپنی BODs اور HR Deptt کے حوالے کرنے کا تحریری آفیس آرڈر جاری کیا تو حیسکو کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد صادق کبر کو تفتیش مکمل کیئے بغیر ہی واپس حیسکو حیدرآباد HR ڈپارٹمنٹ رلیو کردیا اور حیسکو HR ڈپارٹمنٹ نے محمد صادق کبر حیسکو پبلک ریلیشن آفیسر کو Reinstate کرکے اس کی اوریجنل پلیس آف پوسٹنگ بھی کردی/ حیسکو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد شفیق میمن نے اپنے دستخط اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد کی منظوری سے بحالی اور پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents