Header Ads Widget

حیسکو افسران کی ڈانس اور بھنگڑوں کے چرچے ٹی وی نیوز چینل پر

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لائن لاسز میں اضافہ ریونیو میں کمی اور ریٹائرمنٹ پر رقص کی محفلیں. شہر میں بجلی کی طویل بندش شہری اذیت میں مبتلا ہونے اور حیسکو افسران و ہائیڈرو یونین عہدیداران رقص پارِٹیوں میں مصروف۔ حیسکو افسران سی ای او نور احمد سومرو اور رٹائرڈ ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالر حیم سومرو پر پیسے لٹاتے رہے۔



 سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو ریاض پٹھان، ایکسیئن قاسم آباد ڈویژن عقیل نور میمن، ایس ڈی او قاسم آباد، ایس ڈی او ہیرا آباد اور دیگر افسران کی بھی پارٹی میں شرکت۔

حیسکو افسران گیتوں پر رقص کرتے اور پیسے لٹاتے رہے۔ تقریب شہر کے مقامی (دربار ریسٹورینٹ) میں منعقد کی گئی۔ تقریب سروس سے رٹائرڈ ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو عبدالرحیم سومرو کے اعزاز میں مقرر کی گئی تھی۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے بطور (اسپیشل گیسٹ) شرکت کی اور دیگر افسران میں ڈائریکٹر ایچ آر عثمان میمن سمیت ادارے کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور بھنگڑے ڈالے۔ حیسکو میں کرپشن عروج پر ہے اور مالی خسارہ قابو سے باہر ہے جبکہ مالی خسارے کا بوجھ صارفین پر ناجائز جرمانے اور اوور بلنگ سے پورا کرنے کے فارمولے اپلائے کرکے پورا کیا جا رہا ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents