(ویب ڈیسک لاہور) واپڈا نے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کلیم کی ادائیگی سے معذرت کر لی ہے ۔ واپڈا کو ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے (گروپ لائف انشورنس) کا کلیم ادا کرنے کے حوالے سے 200 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن کو فنانس ڈائریکٹوریٹ بھیج دیا گیا ۔ تاہم واپڈا شعبہ فنانس کے سنیئر اہلکار نے کہا کہ واپڈا اور گروپ لائف انشورنس کے مابین جو (ایم او یو) طئے پایا تھا۔
اس میں ریٹائرمنٹ کے بعد کلیم کی ادائیگی کی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔ کوئی وفاقی محکمہ ریٹارئرڈ ملازمین کو انشورنس کلیم ادا نہیں کرتا، جس بنا پر کلیم ادا کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔