ویب ڈیسک حیدرآباد: مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق عیدالفطر 2022 کے موقعے پر وفاقی حکومت فنانس ڈویژن کی اہم ہدایات پر کل مورخہ 27 اپریل 2022 بروز بدھ کو تمام وفاقی اداروں کے ملازمین کو سرکاری اعلان کے مطابق تنخواہیں اور دیگر واجبات لازمی ادا کرنے تھے۔
جس کے لیئے تمام وفاقی اور کارپوریٹ سیکٹر اداروں کی سختی سے ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ حیسکو میں آج یعنی مورخہ 28 اپریل 2022 بروز جمعرات کو بھی حیسکو ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی۔ جب کہ عیدالفطر 2022 کے موقعے پر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس، اور ایک بنیادی تنخواہ کے برابر (اعزازیہ/ہارڈ شپ الاؤنس) کی بھی منظوری دیدی ہے۔
تنخواہوں میں لیٹ ہونے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، کہ حیسکو میں کروڑوں روپے کے جعلی ٹینڈر جاری کرنے اور کرپشن کو پروموٹ کرنے کی وجہ سے اب حیسکو (فنانس ڈپارٹمنٹ) کے پاس ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہے۔ اس وقت حیسکو کو شدید مالی مشکلات کا سامنہ ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ (کمیشن اور کرپشن) کو پروان چڑھانے کیلئے حیسکو کے اہم عہدوں پر، ڈسکوالیفائیڈ غیر تجربہ کار ڈسکوالیفائیڈ (جونیئر اور نا اہل افسران) کی ہوسٹنگ ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔