ویب ڈیسک حیدرآباد: چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد نے آپریشن سائیڈ تمام ایس ڈی اوز، ایگزیکٹو انجنیئر اور سپریٹینڈنگ انجنیئرز کو حیسکو لائین اسٹاف/ ٹیکنکل اسٹاف کو فیلڈ کے دوران سختی سے یونیفارم پہننے اور اپنی سیفٹی کیلئے (پی پی ایم) اور (ٹی اینڈ پی) استعمال کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں اور حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے والے حیسکو (ٹیکنیکل اسٹاف) کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ جاری کردیا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد نے اپنے لیٹر میں مختلف سوشل میڈیا گروپس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کہ مختلف (سوشل میڈیا) روابط اور ذرائع سے اور فیلڈ اسٹاف کو دوران کام کرتے ہوئے وزٹ کرنے پر یہ سامنے آیا ہے کہ متعدد حیسکو لائین اسٹاف سیفٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے کمپنی کے ڈسیپلن کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ جس پر اعلیٰ افسران نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اب کوئی بھی (ٹیکنیکل اسٹاف) فیلڈ میں کام کرنے کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہوگی۔
دوسری جانب حیسکو لائین اسٹاف کے نمائندگان نے چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد کے اس عمل کو سراہتے ہوئے، ساتھ میں تنقید بھی کی کہ ہمارے حیسکو لائین اسٹاف کو سیفٹی قوانین کی پابندی کرنے کیلئے تو سختی سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ یونیفارم اور ٹی اینڈ پی استعمال کرنے کیلئے بھی سختی سے پابند کیا جاتا ہے۔ مگر چیف آپریٹنگ آفیسر کو چاہیئے کہ وہ ہمارے لائین اسٹاف کو حیسکو کی طرف سے دی گئی غیر معیاری یونیفارم، پی پی ای اور (ٹی اینڈ پی) کا بھیی بغور جائزہ لیں اور حیسکو ٹیکنکل اسٹاف کو معیاری سیفٹی ٹولز دینے کیلئے عملی کوشش کریں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔