ویب ڈیسک حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے مورخہ 29 اپریل 2022 کو حیسکو لائین اسٹاف کے شہید لائین مینوں کی بیوہ بچوں اور فیملیز کی امداد کیلئے سب ڈویژن/ ڈویژن اور سرکل لیول پر اپنے عہدیداران کو حیسکو اسٹاف سے 500 روپے سے لیکر 1000 ایک ہزار روپے تک چندہ لینے کا لیٹر جاری کیا۔
جس کے بعد متعدد حیسکو اسٹاف کی طرف سے چندہ دینے سے معذرت کی گئی اور پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صوبائی سیکریٹری جناب اقبال احمد خان پر شہید حیسکو لائین اسٹاف کے بیوی بچوں اور فیملیز کی امداد کے نام پر چندہ لینے کے بجائے بھتہ لینے کا سنگین الزام عائد کیا گیا اور سوشل میڈیا پیجز پر ایک مہم چلائی گئی میمن حیسکو پیج کے نام سے ایک (سوشل میڈیا) پیج نے یونین کے چندہ مافیہ گروپ سے شدید انارکی کا اظہار کرتے ہوئے چندہ مہم کو بھتہ مہم قرار دیکر ہائیڈرو یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔