Header Ads Widget

تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم

 ویب ڈیسک اسلام آباد: 16 مئی 2022

تربیلا ڈیم میں مجموعی طور پر 1550 فٹ تک پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1398 فٹ ہے۔ (فائل فوٹو)

اسلام آباد: تربیلا ڈیم میں پانی کی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے اور ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں مجموعی طور پر 1550 فٹ تک پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1398 فٹ ہے لیکن جب پانی اس لیول پر پہنچ جائے تو اس پانی کو استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس لیول سے نیچے موجود پانی ڈیم کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت پاکستانی ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 2 لاکھ 21 ہزار  ایکڑ فٹ ہے، جس میں سے منگلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 1 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ کے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 40 ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔

ارسا کے مطابق اس وقت ڈیموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیمو ں سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 68 ہزار کیوسک ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents