ویب ڈیسک میرپورخاص: ویب ڈیسک ٹیم کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق جی ایس او حیسکو میرپورخاص میں حیسکو ملازمین کے ساتھ یونین عہدیداران اور حیسکو افسران کی طرف سے پرسنل کلیم کی ادائیگیوں بدعنوانی، کرپشن اور رشوت خوری کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔
ویب ڈیسک ٹیم کو جو معلومات دی گئی اس کے مطابق ڈویژنل چیئرمین عارف بھٹی اور رٹائرڈ مافیہ یونین عہدیدار اکرم گجر اور سپریٹینڈنگ انجنیئر جی ایس او حیسکو حیدرآباد کی ملی بھگت سے حیسکو ملازمین کے پرسنل کلیم پر 20 سے 35 فیصد کمیشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تمام تر تفصیلات اور ثبوت ویب ٹیم کے حوالے کر دیئے گئے ہیں اور مزید بتایا گیا ہے کہ جی ایس او حیسکو میرپورخاص میں یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور جو کوئی ملازم اس پر اعتراض کرتا ہے اس کی دور دراز ٹرانسفر پوسٹنگ کردی جاتی ہے۔
مگر پہلی مرتبہ کچھ ملازمین نے ہمت کر کے یہ عزم کیا کہ اگر یہ یونین عہدیداران اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے تو ہم ویب ٹیم کے ساتھ رشوت خوری اور کرپشن کے اس اسکینڈل کی تحقیقات اور انکوائری کے مطالبہ کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب اور ایف آئی اے کے سامنے رکھیں گے اور یہ مطالبہ کریں گے کہ ہم سے زبردستی 20 سے 35 فیصد کمیشن کی مد میں کٹوتی کی گئی رقم ہمیں واپس کر دی جائے اور ذمیداران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔