ویب ڈیسک حیدرآباد: حیسکو چیف نور احمد سومرو حیسکو کی ترقی کے بجائے تباہی میں سب سے آگے آگے۔
حیسکو چیف نور احمد سومرو کے تعینات ہوتے ہی کرپشن مافیہ کی عید ہوگئی۔ سفارش، رشوت خوری اور تحفے تحائف اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں ڈانس پارٹیز اور شراب کباب کے عیوض حیسکو متعدد حیسکو افسران کو ان کی من پسند جگہ ٹرانسفر پوسٹنگ کرنے کیلئے باقاعدہ ایجنٹ آفیسر مقرر۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو کے آتے ہی خاص طور میمن اور دیگر سلیکٹد آفیسرز پر زیادہ مہربان دکھائی دیئے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے متعدد میمن کمیونٹی حیسکو افسران کو اہم عہدون پر پوسٹ کروایا اور متعدد حیسکو افسران سے بھاری رشوت لیکر ان کو ان کی من پسند جگہ پر پوسٹ کروایا جس کی اپروول بھاری رشوت کے عیوض حیسکو چیف نور احمد سومرو نے دی، اس طرح سینئر افسران کو نظر انداز کر کے ان کی جگہ جونیئر حیسکو افسران کو بھاری رشوت اور سفارش کی بناں پر پوسٹ کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے حیسکو میں کرپشن کا ریشو اور مزید بڑھ گیا۔ سب سے زیادہ کرپشن حیسکو پروکیوئرمینٹ مینجمینٹ، حیسکو سول ڈویژن، جی ایس سی ڈویژن، ٹی ایل ڈویژن، آپریشن، کنسٹرکشن، روینیو کمرشل فنانس اور آڈٹ ڈپارٹمینٹ میں ہوئی۔
حیسکو سول ڈویژن میں 18 گریڈ کے ایگزیکٹو انجنیئر بدر الدین شیخ کو ہٹا کر جعلی بی ٹٰک ڈگری ہولڈر جعلی ایس ڈی او سول ظفر سومرو کو ذات بھائی کی بناں پر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن کی Lookafter چارج دیدی گئی۔ ظفر سومرو حیسکو چیف نور احمد سومرو کا منظور ِ نظر رہا ہے۔ جو نائٹ پارٹیز اور دیگر فحش سرگرمیوں کیلئے خاص اہتمام کرتا ہے۔
ظفر سومرو نے آتے ہی من پسند افسروں کی من پسند فرمائشی پروگرام پر فنانشل پاورز حاصل نہ ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے ٹینڈر جاری کیئے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کچھ ایسے کام کیئے جو قطعی طور اس کے عہدے اور اس کے پاور میں بلکل نہیں تھے اور یہ پوسٹ اپلوڈ ہونے تک معلوم نہیں اب تک حیسکو سول ڈویژن میں کیا ہوتا رہا ہے اور مزید کیا ہونے والا ہوگا؟
اس طرح حیسکو میں رکوری کے بجائے سرکاری افسروں کے ٹیوب ویل اور دیگر انڈسٹریل اور کمرشل کنیکشن ڈائریکٹ بجلی سپلائی پر چلائے جا رہے ہیں۔ اتنے بھاری لوڈ کمرشل اور انڈسٹریل کنیکشن کا معاشی نقصان حیسکو برداشت کر رہی ہے۔ اس وقت حیسکو، حیسکو چیف انور احمد سومرو اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی سربراہی میں کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ جبکہ احتساب کرنے والے ادارے حیسکو میں روز بروز ہونے والی کرپشن کی رپورٹس الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں وائرل ہونے کے باوجود خاموش دکھائی دیتے ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔