Header Ads Widget

پاکستان میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی بجلی اور پانی کی صورتحال ابتر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک اسلام آباد: انڈس رور سسٹم اتھارٹی نے چاروں صوبوں کو خبردار کر دیا کہ تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔

ارسا حکام نے صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈيم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں صرف 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ آبی ذخائر میں کمی سے پن بجلی کی ہیداوار بھی کم ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت اچانک 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے گلیشئر پگھلنے کا سلسلہ رک گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گلیشئرز پر درجہ حرارت مزید کم ہو گا۔

ارسا کا کہنا ہے محکمہ موسمیات نے چوبيس مئی تک بارشوں کی پیشنگوئی گوئی کی ہے، صورتحال میں بہتری تک صوبے نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents