Header Ads Widget

حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن فرعون بن گیا۔ حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر کو جنسی حراساں کرنے کے بعد جبری ریٹائرڈ کردیا

 ویب ڈیسک حیدرآباد: حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر/ جونیئر آفیس سپریٹینڈنٹ گریڈ-15/16 عظمیٰ لال کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے مورخہ 19 مئی 2022 کو نوکری سے جبری ریٹائرڈ کرنے پینلٹی لگا کر اپنی فرعونیت کا مظاہرا کیا ہے۔ 

یاد کہ اکتوبر 2021 کو 02 حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر عظمیٰ لال اور انیلا نظیر نے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن پر جنسی حراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ 

جس کے بعد حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن تیش میں آگیا اور اپنے اوپر الزامات کی صفائی دینے کے بجائے اپنے خلاف ڈپارٹمینٹل انکوائری مقرر کرنے کے بجائے خود کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کے بجائے اپنے عہدے اور طاقت کے زور پر 02 حیسکو خواتین کو مسلسل حراساں کرتا رہا۔ اور خواتین کی اپنی آواز میں واٹس ایپ وائس نوٹ پہلی بار ایک سوشل میڈیا پیج پر وائرل ہوئی، جس میں خواتین نے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی اصلیت سب کے سامنے بے نقاب کردی۔ 

اور پھر اسی ذاتی عناد کی بنیاد پر حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے عظمیٰ لال جونیئر آفیس سپریٹینڈنٹ گریڈ 15/16 کو مورخہ 19 مئی 2022 کو اکتوبر 2022 سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر جبری ریٹائرمنٹ کی پینلٹی عائد کر کے حیسکو میں E&D رولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔ جس پر دیگر کئی ملازمین میں حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف نفرت کا مظاہرا کیا جا رہا ہے اور اس کو لیبر دشمن افسر تصور کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents