ویب ڈیسک: ایک رپورٹ کے مطابق ایران اپنے 07 ہمسایہ ممالک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔
ایران پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار کو اب 03 گنا زیادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ایرانی میں سرکاری ویب سائٹ پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے وزیرِ توانائی محمد بہزاد کا کہنا تھا، کہ ایران پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کے لیئے اسے بجلی کی برآمد کو تین گنا کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کی تجویز دی تھی۔ ’ پاکستان کے لیئے بجلی کی برآمد میں اضافہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔‘
ایرانی حکام کے مطابق اس وقت ایران پاکستان کو 100 میگاواٹ کے قریب بجلی برآمد کرتا ہے۔ ایران پاکستان کے زیادہ بلوچستان کے ساتھ سرحدی علاقوں کو بجلی فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے بارے میں مزید منسٹری آف (اینرجی اینڈ پاور ڈویژن) اسلام آباد پاکستان کے پاس ہی تصدیق شدہ انفارمیشن ہے۔
ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کے لیئے تیار ہے۔
ان کے مطابق مارچ سے شروع ہونے والے حالیہ ایرانی سال میں ملکی بجلی کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے جون کے مہینے میں ایران کے وزیرِ توانائی ماجد نمجو نے کہا تھا ان کا ملک آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی ایک ہزار میگاواٹ تک کرنے کے لیئے تیار ہے۔
ان کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لیے ایک نیا گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے۔
ایران میں بجلی کی پیداوار کا نظام سات ہمسایہ ممالک سے منسلک ہے، جن میں افغانستان، پاکستان، عراق، ترکی، آذربائیجان، اور ترکمانستان شامل ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔