ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے صارفین کی شکایات کا برقت ازالہ کرنے کیلئے اور انہیں ہوم سروس مہیا کرنے کیلئے وفاقی منسٹر برائی (بجلی اور توانائی) خرم دستگیر نے ہر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی فیلڈ فارمیشن میں سوشل میڈیا گروپ کے ذریعے صارفین کو ان کی شکایات بر وقت اطلاع دینے اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے حکمت عملی پیش کی، جس پر عمل کرنے کیلئے (پی آئی ٹی سی) پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے ہر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں لائیٹس کے نام سے ایک پورٹل ایپلیکشن بنا کر گوگل اسٹور پر اپلوڈ کردی گئی۔
جس کے زریعے صارفین اپنی کمپلینٹ درج بھی کر سکتے ہیں اور پھر اس کا اسٹیٹس بھی معلوم کر سکتے ہیں اور اس کو اور مزید آسان کرنے کیلئے ہر بجلی صارف کے بیچ کے نمبر کے حساب سے فیلڈ فارمیشن ہر لائن اسٹاف کو کو (واٹس ایپ) سوشل میڈیا گروپ بناکر اس میں اپنے صارفین کو ایڈ کر کے ان کے مسائل کو بذریعہ واٹس ایپ کمپلینٹ۔ درج کرنے سے لیکر کمپلینٹ اٹینڈ کرنے تک کی تمام تر معلومات اور کو اس کسٹمر فیسلٹیشن سروس کے پورٹل سے منسلک کردیا گیا، جس کے زریعے ایک مرکزی لائیٹس نام کی ایپلیکیشن کو بروئے کار لاکر پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کیلے تمام واٹس ایپ گروپس پر صارفین کی شکایات ان کے ازالے اور اسٹیٹس کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے اس وقت جو کمپنی اپنے صارفین کو سب سے بہترین سروس مہیا کر رہی ہے وہ گیپکو یعنی گجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ہے۔ جس کی یہ رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔